پرچہِ حکومت

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پرچہِ حکومت
وقت: وقت کا کوئی پتہ نہیں کب ختم ہو جائے
کل نمبر: جتنے پیسے جمع کر سکتے ہو کرلو
جو سوال دل کو اچھا لگے وہ حل کر لو باقی گول کر لو اور اگر موقع ملے تو سوال کو اپنی مرضی سے تبدیل کر لو (کون سا کسی نے پوچھنا ہے)
سوال نمبر ایک
حکومت کرنے کے لیے ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے یا نوٹوں کی جواب تفصیل سے لکھیں اور اگر ہو سکے تو ایک دو مثالیں بی دیں۔
سوال نمبر دو
لوٹے کی تعاریف کریں، نیز یہ بھی بتائیں کے لوٹے کی کتنی اقسام ہوتی ہیں
سوال نمبر تین
اچھی سے اچھی وزارت حاصل کرنے کےلیے جیل جانا ضروری ہے یا مکھن لگانا، اگر جیل جانا ضروری ہے تو کتنی دفعہ اور اگر مکھن لگانا ضروری ہے تو کتنا
سوال نمبر چار
کسی صورت میں اگر حکومت ٹوٹ جائے تو سب سے پہلا فیصلہ کیاکرنا چاہے۔ وطن چھوڑ کر بھاگ جانا چاہے یاپھر وطن سے نکلنے کو ترجی دینی چاہے
سوال نمبر پانچ
اپنی حکومت زیادہ دیر تک قائم رکھنے کے لیے کون سا ڈرامہ کرنا ضروری ہے
سوال نمبر چھ
چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نا جائے کی تعاریف کریں اور یہ بتائیں کہ اس سوال کا اس پرچے سے کیا تعلق ہے
سوال نمبر سات
یہاں آپ کو اجازت دی جاتی ہے اپنی مرضی کا سوال لکھیں اور اپنی مرضی کا جواب لکھیں
سوالوں کے نمبر سیاست دان کی ذہانت کے مطابق وزارت کی شکل میں دیے جائیں گے
اور آخری سوال
آپزیشن میں رہ کر جس بات سے انکار کیا جاتا ہے حکومت میں آتے ہی اس بات کی حمایت کی جاتی ہے اس کی وجہ بیان کریں
یا
حکومتی اراکین کے جھوٹ بولنے کی حد بتائیں اس سوال کے جواب کے لیے الگ سے شیٹ دی جائے گی
نوٹ: ٹھیک ٹھیک جواب لکھنے پر آپ کو گولی بھی ماری جا سکتی ہے اس لیے حکومت کے ہاں میں ہاں ملانی بھی ضروری ہے اس لیے ہاتھ ذرا ہولا رکھیں
 

arifkarim

معطل
ہاہاہا۔ زرداری اور نواز شریف کو ملے 100 / 100 نمبر۔ سب سے کم نمبر مشرف کو ملے ہیں اسبار! :)
 
Top