فاتح
لائبریرین
پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ
سکوتِ مرگ طاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ
مجھ سمیت اکثر لوگ یہی سمجھتے کہ "پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جا" نور جہاں کا گایا ہوا نغمہ ہے مگر درست یہ ہے کہ یہ نغمہ اقبال بانو نے گایا تھا۔ بعد ازاں نصرت فتح علی خان نے بھی اس پر ہاتھ صاف کیے۔ سکوتِ مرگ طاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ
اس سے پہلے فرخ صاحب قتیل شفائی کا لکھا ہوا یہ نغمہ پسندیدہ کلام میں ارسال کر چکے ہیں۔
گلوکارہ: اقبال بانو:
موسیقار: صفدر حسین
شاعر: قتیل شفائی
فلم: عشقِ لیلیٰ
سال: 1957
ادا کار: صبیحہ خانم اور علاء الدین
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Dx5_Gpbj6rY"]YouTube- SITARO TUM TO SO JAO - ISHQ-E-LAILA[/ame]