پریشر ککر کے استعمال میں حفاظتی احتیاط

کاظمی بابا

محفلین
12019870_10205009325212451_5413339760485338734_n.jpg

عید اور دیگر تہواروں پر کھانا پکانا کچھ زیادہ ہوتا ہے۔
ایسے میں جلد بازی اور بے احتیاطی حادثات کا باعث بنتی ہے۔

جان لیوا حادثات میں پریشر ککر کا نام اکثر آتا ہے اس لئے اس کے استعمال کی کچھ احتیاطی تدابیر پیش ہیں۔

۔ استعمال سے پہلے ککر کو اندر باہر سے دیکھ لیں، کہیں سے ٹوٹا یا پچکا ہوا نہ ہو۔
۔ پریشر ککر کا ربڑ بالکل ٹھیک ہو، جلا، کٹا، دبا یا مُڑا ہوا بالکل نہ ہو۔
۔ ڈھکنے کے درمیان لگی ٹونٹی مکمل صاف اور کھلی ہو۔
۔ حفاظتی وزن کو ہلا اور گھما کر تسلی کر لیں کہ مکمل صاف اور آزادی سے حرکت کرتا ہو۔
۔ انخلا والی پن کو اچھی طرح ہلا کر چیک کریں، پن اور اس کی پلاسٹک کا نلکی بالکل درست ہوں۔
۔ ککر کی ہانڈی تمام خوراک اور پانی سمیت دو تہائی سے زیادہ ہر گز نہ بھریں۔ جھاگ یا بلبلوں والی چکنائی ملی خوراک کی صورت میں اس سے بھی کم بھریں۔
۔ ربڑ رکھ کر ڈھکنا دونوں دستے پکڑ کر اور نیچے کو دبا کر بند کریں۔ ربڑ کو نقصان نہ پہنچے۔
۔ آگ جلانے سے پہلے دیکھ لیں کہ وزن ٹونٹی پر درست رکھا ہوا ہے اور حفاظتی وزن بھی درست ہے۔
۔ انخلا کی پن اگر اوپر ہے تو اسے نیچے کر دیں۔
۔ آگ جلانے کے بعد جب انخلا کی پن اوپر اٹھ جائے تو پکانے کا وقت نوٹ کر لیں۔
۔ آگ صرف اتنی رکھیں کہ اس کی لو دستوں اور ڈھکنے تک بالکل نہ پہنچ پائے۔
۔ وزن کا تیز تیز ہلنا ضراری نہیں، ہلکی سی آواز کافی ہے، اس سے زیادہ محض توانائی کا زیاں ہے۔
۔ پکنے کا وقت پورا ہونے پر چولہا بند کر دیں، ککر کو ہر گز نہ اٹھائیں۔
انخلا کی پن نیچے ہونے کا انتظار کریں۔ کسی چیز سے دبا کر نیچے نہ کریں، اس سے حادثہ ہو سکتا ہے۔
۔ پریشر خارج کرنے کے لئے وزن یا حفاظتی وزن کو بالکل نہ ہٹائیں، زیادہ تر حادثات اسی غلطی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
۔ جب دونوں وزن ساکت ہو جائیں اور انخلا کی پن خود بخود نیچے ہو جائے تو ککر اتار لیں، احتیاط سے اور دبا کر ڈھکنا کھول دیں۔
اللہ تعالی آپ کی اور آپ کے پیاروں کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔
 
x boy

محفلین
بہت شکریہ نوازش،،
پریشر ککر بہت اچھی چیز ہے ایندھن اور انرجی کی کافی بچت ہوتی ہے
پریشر ککر میں سب کچھ ڈال کر بس ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون کرتے ہوئے
اسکی سیٹیوں کا انتظار کریں،،،
عید الاضحی کی ایک ایسی ڈش مجھے بہت پسند ہے جو میری والدہ تیار کرتی ہیں
ہرطرح بچے گوشت اور ہڈیاں ، ٹیڑے میڑھے سب حصے قریب دس سے بیس کلو بڑے دیگچے میں
ادرگ لہسن پیازنمک کوٹی ہوئی لال مرچ گرم مصالحوں کے بغیر ہلکی آنچ میں قریبا 6 سات گھنٹے،
پھر بھی اس دن استعمال نہیں کرنا اگلے دن پھر گرم ہونے کے لئے ہلکی آنچ پر 3 چار گنٹھے تین دن مسلسل
اس کی اپنی چکنائی میں پکی ہوئی عید کے چوتھے دن سے کھانا شروع کرتے ہیں،
دراصل یہ پرانا طریقہ ہے اس وقت سے چلتا آرہا ہے جب ریفریجریٹر اور بجلی ہر گھر میں نہیں ہوا کرتا تھا۔
لیکن اس ڈش کی مقبولیت آج تک ہے۔
 
آخری تدوین:

کاظمی بابا

محفلین
بہت شکریہ نوازش،،
پریشر ککر بہت اچھی چیز ہے ایندھن اور انرجی کی کافی بچت ہوتی ہے
پریشر ککر میں سب کچھ ڈال کر بس ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون کرتے ہوئے
اسکی سیٹیوں کا انتظار کریں،،،
عید الاضحی کی ایک ایسی ڈش مجھے بہت پسند ہے جو میری والدہ تیار کرتی ہیں
ہرطرح بچے گوشت اور ہڈیاں ، ٹیڑے میڑھے سب حصے قریب دس سے بیس کلو بڑے دیگچے میں
ادرگ لہسن پیازنمک کوٹی ہوئی لال مرچ گرم مصالحوں کے بغیر ہلکی آنچ میں قریبا 6 سات گھنٹے،
پھر بھی اس دن اس نہیں کرنا اگلے دن پھر گرم ہونے کے لئے ہلکی آنچ پر 3 چار گنٹھے تین دن مسلسل
اس کی اپنی چکنائی میں پکی ہوئی عید کے چوتھے دن سے کھانا شروع کرتے ہیں،
دراصل یہ پرانا طریقہ ہے اس وقت سے چلتا آرہا ہے جب ریفریجریٹر اور بجلی ہر گھر میں نہیں ہوا کرتا تھا۔
لیکن اس ڈش کی مقبولیت آج تک ہے۔

۔ ۔ ۔ اور یہ جو پانی آگیا ہے اس کیا کریں، منہ میں ؟
 
Top