پریوں کا دیس اور قاتل پہاڑ- میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

فرخ

محفلین
نوٹ: اس تھریڈ میں کافی تعداد میں تصاویر ہیں جو لوڈ ہونے میں وقت لیں گی۔ پہلے انہیں لوڈ ہو جانے دیں اور پھر آرام سے دیکھئے گا
اور اگر یہاں ٹھیک طیریقے سے نہ دیکھ پائیں تو اس تھریڈ کے آخر میں ان تصاویر کے اصل لنک اور سلائیڈ شو کا لنک موجود ہے۔


السلام و علیکم
چاچا مستنصر حسین تاڑر، نے پاکستان کے شمالی علاقوں کے سفر اس دور میں کئے جب سڑکیں اور راستے اتنے اچھے نہیں تھے جیسے اب ہیں۔ ان کے ناولوں میں جب پریوں کے دیس کا ذکر آتا تھا، تو میں اکثر یہی سوچتا تھا، کہ چاچا جی کو پریوں کی کیا سوجھ گئی جو اتنی مشقتیں اُٹھا کر پہاڑوں کے خطرناک سفر پر چل نکلتے تھے۔۔۔۔
مگر چونکہ اللہ سبحان و تعالٰی نے مابدولت کو بھی کچھ ایسی ہی طبیعت عطا فرمائی ہے، لہٰذا مجھے کچھ کچھ اندازہ تھا کہ چاچا جی کیوں ایسی حرکتیں کرتے تھے۔
تو جناب، اسی سال 2010 کے جون کے مہینے میں دوستوں کا ایک گروپ تیار ہو گیا کہ تقریبا ایک ہفتے کی چھٹیاں لی جائیں اور پریوں کے دیس اور اس دیس میں موجود ایک انتہائی خوبصورت مگر قاتل پہاڑ کو دیکھنے کے لئے سفر کیا جائے۔
یہ سفر شاہراہِ قراقرم سمیت پریوں کے دیس تک صرف جانے کا، 17 گھنٹے کا ہے یعنی آنا اور جانے میں تقریبا 34 گھنٹے اور پہاڑوں میں پیدل سفر کے تقریبا 10 گھنٹے اور باقی دو یا تین دن ہم نے اسی دیس میں گزارنے تھے۔
جن لوگوں کو پریوں کے دیس کا نہیں پتا ان کے لئے بتاتا چلوں کہ یہ دیس انگریزی زبان میں "Fariy Meadows " کے نام سے مشہور ہے اور وہ خوبصورت قاتل پہاڑ دراصل " Naanga Parbat" کہلاتا ہے۔ اسے قاتل پہاڑ اس لئے کہتے ہیں کیونکہ بہت سے کوہ پیمار اسے سر کرنے کی کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چُکے ہیں۔

اس سے متعلق مزید معلومات کے لئے آپ یہاں سے استفادہ کر سکتے ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Fairy_Meadows_Nanga_Parbat
یہاں میں اس سفر کی روداد تو نہیں لکھوں گا، مگر اس سفر کے دوران جو تصاویر بنائیں، وہ آپ سب کو دکھانا چاہتا ہوں۔ کہ اللہ سبحان و تعالٰی نے ہمیں کتنا خوبصورت اور بہترین ملک عطا فرمایا ہے اور کہیں ہم اپنی ناشکریوں، نادانیوں اور بے وقوفیوں کی وجہ سے یہ گنوا نہ بیٹھیں۔۔ اللہ جل شانہ میرے پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمین، ثم آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(جاری ہے)
 

فرخ

محفلین
شاہراہ قراقرم۔۔۔۔ ایک شاہکار۔۔

شاہراہ قراقرم وہ اہم سڑک جو پاکستان اور چین کے درمیان تعمیر کی گئی۔ اسے تعمیر کرنے میں تقریبا 12 سال لگے۔ یہ انتہائی مشکل پہاڑوں اور سنگلاخ چٹانوں کو کاٹ کر بنائی گئی اور بہت لمبے فاصلے تک دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ جاتی ہے۔ اسکی مزید معلومات آپ کو یہاں سے مل سکتی ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Karakoram_Highway

یہ شاہکار تعمیر کرنے میں بہت سے لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھےجن میں مزدور، آرمی کے لوگ اور اس ادارے لوگ جو اس سڑک کو تعمیر کر رہا تھا اور اب وہی اسکی دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔
بالکل اسی طرح، ہمارے چینی دوستوں نے بھی اسے تعمیر کرنے میں جان کی قربانیاں دیں۔
میرے درخواست ہے کہ ان لوگوں کو اپنی دعاؤں اور خیالات میں ضرور یاد رکھئے گا کہ جن کی قربانیوں سے یہ سڑک تکمیل کو پہنچی۔

اسی وجہ سے یہ شاہکار راستہ پاکستان اور چین کی درمیان ایک عظیم الشان دوستی کی اعلٰی مثال بھی گنا جاتا ہے۔

ملاحظہ کیجئے، شاہراہ قراقرم کی کچھ تصاویر جو دوران سفر وین سے لی گئی ہیں:
(نوٹ: ان تصاویر میں جاتے ہوئے اور واپسی کی تصاویر شامل ہیں۔)

004_KKH6.jpg

ان کے لئے جنہوں نے ان بلند اور دیو قامت وحشی اور سنگلاخ اور خطرناک پہاڑوں کو کاٹ کر ہمارے لئے راستے نکالے۔

004_KKH3.jpg

ایک پہاڑی نالہ جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر موجود برف کے پگھلنے سے بنتا ہے
004_KKH7.jpg

ایک نا معلوم برفانی چوٹی جہاں جون کے مہینے میں بھی برف موجود ہے
004_KKH10.jpg

004_KKH59.jpg

004_KKH70.jpg

004_KKH73.jpg

004_KKH75.jpg

004_KKH76.jpg

004_KKH86.jpg

دریائے سندھ میں شامل ہونے والا ایک پہاڑی نالہ جو پہاڑوں کی برف پگھلنے سے پیدا ہوتا ہے۔
004_KKH91.jpg

004_KKH92.jpg

004_KKH94.jpg

004_KKH95.jpg

006_KKH_To_RaeyKotBridge3.jpg

006_KKH_To_RaeyKotBridge5.jpg

006_KKH_To_RaeyKotBridge7.jpg

006_KKH_To_RaeyKotBridge12.jpg

006_KKH_To_RaeyKotBridge17.jpg

006_KKH_To_RaeyKotBridge27.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage1.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage8.jpg

017_KKH_Back_To_Shangrilla1.jpg

017_KKH_Back_To_Shangrilla11.jpg

017_KKH_Back_To_Shangrilla12.jpg

017_KKH_Back_To_Shangrilla14.jpg

017_KKH_Back_To_Shangrilla17.jpg

017_KKH_Back_To_Shangrilla19.jpg


(جاری ہے)
 

فرخ

محفلین
پریوں کے دیس کی طرف، خطرناک راستوں پر۔۔۔۔

شاہراہ قراقرم پر ایک جگہ آتی ہے، جس کا نام ہے "رائے کوٹ" اور یہاں دریائے سندھ پر ایک پل تعمیر کیا گیا۔ یہاں سے ہم قراقرم کی سڑک سے جدا ہوئے اور جیپیں حاصل کرکے پریوں کے دیس کی طرف روانہ ہوئے۔ جیپوں کا یہ راستہ مقامی لوگوں کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے اور بہت خطرناک کھائیوں اور چٹانوں میں سے ہو کر بلندی کی طرف جاتا ہے۔
یہ کتنا خطرناک ہے، آپ کو ان تصاویر سے اندازہ ہو جائے گا :۔
(نوٹ: ان تصاویر میں جاتے ہوئے اور واپسی کی تصاویر شامل ہیں۔)



017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-10.jpg

رائے کوٹ کا پل جہاں سے پریوں کے دیس کے لئے جیپ ملتی ہے۔

007_JeepTrackTo_TatooVillage9.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage13.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage18.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage23.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage25.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage31.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage32.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage35.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage40.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage43.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage48.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage49.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage52.jpg

007_JeepTrackTo_TatooVillage61.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-1.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-2.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-3.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-4.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-5.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-6.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-7.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-8.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBri-9.jpg

017_Back_JeepTrack_To_RaeyKotBridge.jpg



(جاری ہے۔۔)
 

فرخ

محفلین
پیدل سفر اور خوبصورت قاتل کے نظارے۔۔۔۔۔۔۔

جیپ کا سفر تقریبا 3 گھنٹے کا ہوتا ہے۔ جس کے بعد ایک گاؤں جس کا نام ہے"تتو" یا کچھ لوگ اسے "ٹاٹو" پکارتے ہیں۔ یہاں سے جیپیں آگے نہیں جا سکتی اور صرف گھوڑے، خچر یا پھر مقامی لوگ۔ یہیں سے ہم نے ایک گائیڈ کی خدمات بھی حاصل کر لیں جس کا نام ہے نصر اللہ۔ اور وہ بڑاہی ملنسار اور خدمت کرنے والا دوست ثابت ہوا۔
اسکے علاوہ کچھ لوگوں نے مقامی مزدور اور گھوڑے بھی حاصل کر لئے۔
مجھے ان میں سے کسی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اسلئے میں نے خود ہی چلنے پر اکتفا کیا، اور یہاں سے ہمارا پیدل سفر شروع ہوا، جو تقریبا 4 گھنٹے کا تھا۔
یہ راستہ مشکل ضرور ہے،مگر قدرتی نظاروں سے بھرپور ہے۔ کیونکہ اسے پہلے ہم کافی وقت کے لئے سنگلاخ اور چٹیل پہاڑوں میں گرمی میں سفر کرتے ہوئے آرہے تھے اور اب بلندی کی طرف جاتے ہوئے سر سبز علاقے آنے شروع ہو گئے جس کی وجہ سے ہمارے اندر اور آگے جانے کی تڑپ بڑھتی جا رہی تھی۔

یہاں میں سب تصاویر نہیں دے سکتا کیونکہ انکی تعداد بہت زیادہ ہے۔ صرف راستے میں آنے والے خوبصورت مناظر کی تصاویر دے رہا ہوں:۔


008_Hike_To_FairyMeadows15.jpg

اک دیس ہے جسکی وادی میں، ہر سمت اُجالا رہتا ہے۔

008_Hike_To_FairyMeadows3.jpg

اس دیس کے ہر منظر پر تو، حُسن کا پہرہ رہتا ہے۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows8.jpg

جہاں ندی ندی گاتی ہے۔۔۔
008_Hike_To_FairyMeadows27.jpg

ہر مسکن پیار کا مسکن ہے۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows28.jpg

انجینرنگ

008_Hike_To_FairyMeadows30.jpg

ہر مسکن کے ہر در پر، دل کھول کے کوئی بیٹھا ہو ۔۔
008_Hike_To_FairyMeadows31.jpg

جہاں چشمے،جھرنےگاتے ہیں۔۔۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows79.jpg

ہر خلق کوسب ہی چاہتے ہیں۔۔
008_Hike_To_FairyMeadows83.jpg

جہاں معصوم سا کوئی تکتا ہے۔۔۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows84.jpg

اور آنکھوں میں پیار بلاتا ہے۔۔۔۔۔
008_Hike_To_FairyMeadows20.jpg

اس دیس کے منظر سہانے ہیں۔۔۔
008_Hike_To_FairyMeadows40.jpg

جیسے خوابوں میں کوئی پیارا ہو۔۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows55_cr.jpg

جہاں لوگوں میں سب پیارے ہیں۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows58.jpg

کیا بچے بوڑھے، سب اپنے ہیں۔

008_Hike_To_FairyMeadows90.jpg

اس بستی کے نظارے خواب سے ہیں۔۔۔۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows92.jpg

جہاں بادل، گلے کے ہار سے ہیں۔۔۔۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows95.jpg

جہاں وادی وادی سحر انگیز۔۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows96.jpg

اور ہر ایک لمحہ، مبہوت کرے۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows100.jpg

مگر خوابوں کے ایسے نصیب کہاں۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows102.jpg

اُس بستی کے نظارے تمہیں، مدھوش کریں، خاموش کریں۔ ۔۔

008_Hike_To_FairyMeadows103.jpg

اس دیس میں کوہساروں کو ابر، رک رک کر بوسے دیتے ہیں۔۔۔۔

(جاری ہے)۔
 

فرخ

محفلین
پریوں کے دیس میں۔۔۔۔۔

تقریبا 3 سے 4 گھنٹے کی پیدل چڑھائی چڑھنے کے بعد جب ہم پریوں کے دیس میں داخل ہوئے ۔
اور اب خود ہی غور کیجئے گا، اسے پریوں کا دیس کیوں کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔


009_At_FairyMeadows1.jpg

اس دیس کے میدانوں میں جہاں، کرنیں گنگناتی ہوں۔۔۔

009_At_FairyMeadows2.jpg

جہاں سبزہ سبزہ ہنستا ہو، دل کھول کے تم کو بلاتا ہو۔۔۔

009_At_FairyMeadows18.jpg

ایک بستی ہے بادل بھی جہاں، ہر ایک کو گلے لگاتے ہوں۔۔

009_At_FairyMeadows40.jpg

اور دور دور کے کوہسار بھی ، اٹھ کر تمکو بلاتے ہوں۔۔۔ :)

009_At_FairyMeadows41.jpg

جس دیس کی زمیں سینہ کھولے، ہر ایک کو گلے لگاتی ہو۔۔۔:)

009_At_FairyMeadows54.jpg

جس دیس کی مٹی سونا ہو۔۔۔۔۔۔

009_At_FairyMeadows55.jpg

جہاں کوہساروں کی پیشانی پر، سورج بوسے دیتا ہو۔۔۔

009_At_FairyMeadows59.jpg

ہر روز جہاں کی شاموں میں، کچھ سونے جیسے چاندی ہو۔۔۔

009_At_FairyMeadows71.jpg

جس دیس میں صبح گاتی ہو۔۔۔۔۔

009_At_FairyMeadows76.jpg

اور برف کی ٹھنڈی سفیدی میں ، کچھ نظریں بھی کھو جاتی ہوں۔۔:)

009_At_FairyMeadows87.jpg

جس دیس کی مٹی محبت ہو۔۔۔۔

009_At_FairyMeadows88.jpg

جہاں چشمے گنگناتے ہوں، جہاں کرنیں کھلکھلاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

009_At_FairyMeadows94.jpg

ان کوہساروں کی برفوں میں،جب نظریں بھی کھو جاتی ہوں۔۔۔۔

009_At_FairyMeadows95.jpg

ان برف پوش پہاڑوں میں، جب ہوائیں گنگناتی ہوں۔۔۔۔۔

009_At_FairyMeadows118.jpg

جہاں آتے جاتے بادل بھی، کوہساروں کو چھو جاتے ہوں۔۔

009_At_FairyMeadows119.jpg

جہاں کانوں میں ہلکے ہلکے، کوئی میٹھی بات سناتے ہوں۔۔

009_At_FairyMeadows123.jpg

جہاں برف اور بادل گلے ملیں۔۔۔۔۔۔

009_At_FairyMeadows124.jpg

جب خاموشی سے پیار کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

009_At_FairyMeadows120.jpg


اس دیس میں جب تم آؤ گے۔
نہ چاہتے ہوئے کھو جاؤ گے،
پھر ہوش میں جب تم آؤ گے۔
کہاں ہو تم ،یہ سوچو گے!!!

میں اتنا تم کو بتاؤں گا۔۔۔

یہ بستی میری بستی ہے
یہ قریہ میرا قریہ ہے۔

الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ ۔۔۔۔۔۔۔
سبحان اللہ، و بحمدہ، سبحان اللہِ العظیم،
اَللٰ۔ھُمَ لَکَ الحمد ۔اَللٰ۔ھُمَ لَکَ الحمد۔

اے اللہ، میرے پاکستان کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھنا۔ آمین، ثم آمین



نوٹ
سلائیڈ شو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تصاویر کی البم کے لئے یہاں کلک کریں۔




تصاویر تو اور بھی بہت سی ہیں، جو وقت ملنے پر انشاٗاللہ بعد میں پوسٹ کروںگا۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوبصورت، بہت ہی خوب

آپ نے تو جنت نظیر پاکستان کی سیر کرا دی۔

بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
 

وجی

لائبریرین
بہت خوب میں تو سمجھا تھا کہ سفر ختم ہوگیا مگر بہت خوبصورت تصاویر لیں ہیں آپ نے
ایک بات پوچھنی تھی کہ جو شخص جیپ پر آپ کو لے کر گیا اس نے ساتھ کچھ تھیلیاں رکھنے کو کہا تھا ؟؟
 

فرخ

محفلین
تھیلیاں تو نہیں تھیں البتہ اس نے اوپر گاؤں والوں کا سامان بھی رکھا تھا اور یہ تو روز مرہ کی بات ہے کہ گاؤں والوں کا سامان ایسے ہی جیپ والے مسافروں کے ساتھ لے کر آتے ہیں۔
اس سامان میں زیادہ تر کھانے پینے کی اشیاءاور دیگر ضرورت کی اشیا ہوتی ہیں۔

مگر یہ کسی خاص تھیلیوں کی بات کررہے ہیں آپ؟

بہت خوب میں تو سمجھا تھا کہ سفر ختم ہوگیا مگر بہت خوبصورت تصاویر لیں ہیں آپ نے
ایک بات پوچھنی تھی کہ جو شخص جیپ پر آپ کو لے کر گیا اس نے ساتھ کچھ تھیلیاں رکھنے کو کہا تھا ؟؟
 

عاصم مٹھو

محفلین
farrukh بھائی
بہت خوب یار
آپ نے تو مجھے وہ دن یاد کروا دیے جب میں بھی اس دیس کا باسی تھا۔
میں نے ان علاقوں میں بہت وقت گزارا ہوا ہے الحمدللہ۔
زندگی وہی زندگی تھی
 

بلال

محفلین
چاند میری زمیں پھول میرا وطن۔
بہت خوب، زبردست اور طلسماتی نظارے ہیں۔ فیری میڈو کی تو کیا ہی بات ہے۔
 

وجی

لائبریرین
مگر یہ کسی خاص تھیلیوں کی بات کررہے ہیں آپ؟

وہ اس لیئے پوچھا تھا کہ اکثر لوگوں سے سنا تھا کہ نئے لوگ جب ایسے مقامات پر جاتے ہیں
تو گہری کھائیاں دیکھتے ہی الٹیاں کردیتے ہیں اور کچھ جیپ والے اس لیئے تھیلیاں ساتھ رکھنے کو کہتے ہیں
 

طالوت

محفلین
بہت عمدہ فرخ ۔ آپ ہو آئے جہاں کے ہم ارادے باندھتے اور توڑتے رہے ۔ بہت اچھی تصویریں ہیں ، کچھ مقامات پر آپ دھوپ چھاؤں اور زوم کا خیال کرتے تو اور بھی خوبصورت ہوتیں ۔ بہت خوبصورت علاقہ ہے ، ، اب لگے ہاتھوں سفر کا سلسلہ اور اخراجات بھی بیان کردیں کہ کہاں کہاں سے گاڑیوں کا بندوبست کیا جا سکتا ہے کیا اخراجات آتے ہیں ، کھانے پینے کا سلسلہ کیا ہوتا ہےاور اہم تر رات گزارنے کا کیا بندوبست ہے ؟ کیا رات گزارنے کو خیمے گاڑے جا سکتے ہیں ؟ ۔ آپ چاہیں تو یہ تفصیلات زپ کر دیں اور اگر یہاں بیان ہوں تو بہت سے احباب کے لئے آسانی ہو گی۔
وسلام
 

فرخ

محفلین
اوہو۔۔:)
آپ نے تھیلیوں والی بات کچھ اس طرح پوچھی تھی، کہ میں سمجھا شائید یہ لوگ کسی چیز کی سمگلنگ بھی کرتے ہیں۔۔
:eek:

وہ اس لیئے پوچھا تھا کہ اکثر لوگوں سے سنا تھا کہ نئے لوگ جب ایسے مقامات پر جاتے ہیں
تو گہری کھائیاں دیکھتے ہی الٹیاں کردیتے ہیں اور کچھ جیپ والے اس لیئے تھیلیاں ساتھ رکھنے کو کہتے ہیں
 

فرخ

محفلین
بہت عمدہ فرخ ۔ آپ ہو آئے جہاں کے ہم ارادے باندھتے اور توڑتے رہے ۔ بہت اچھی تصویریں ہیں ، کچھ مقامات پر آپ دھوپ چھاؤں اور زوم کا خیال کرتے تو اور بھی خوبصورت ہوتیں ۔ بہت خوبصورت علاقہ ہے ، ، اب لگے ہاتھوں سفر کا سلسلہ اور اخراجات بھی بیان کردیں کہ کہاں کہاں سے گاڑیوں کا بندوبست کیا جا سکتا ہے کیا اخراجات آتے ہیں ، کھانے پینے کا سلسلہ کیا ہوتا ہےاور اہم تر رات گزارنے کا کیا بندوبست ہے ؟ کیا رات گزارنے کو خیمے گاڑے جا سکتے ہیں ؟ ۔ آپ چاہیں تو یہ تفصیلات زپ کر دیں اور اگر یہاں بیان ہوں تو بہت سے احباب کے لئے آسانی ہو گی۔
وسلام

ظہیر بھائی
بہت شکریہ پسندیدگی گا۔ جہاں تک دھوپ، چھاؤں اور زوم کا خیال کرنے کا تعلق ہے تو میں نے واقعی نہیں کیا، کیونکہ فوٹو گرافی نہ تو میرا پیشہ ہے اور نہ ہی میں اس کام میں ماہر ہوں، اور خاص طور اس طرح کی مہمات میں ایسی چیزوں کا خیال رکھنے پر توجہ بھی نہیں جاتی۔
میں تو وہاں جا کر اللہ سبحان و تعالیٰ کی تخلیقات کی خوبصورتی میں اتنا کھو گیا تھا کہ صرف کیمرے کا بٹن دبانا ہی یاد رہا بس۔۔۔

اچھا جناب تو ہمارے گروپ میں 9 ساتھی تھے اور ایک ساتھی اکاؤنٹس کا کام بھی جانتے تھے تو ہم نے انہیں ہی اپنا اکاؤنٹ میینیجر بنا لیا۔ انکی وساطت سے خرچے کی تفصیلات بھی مل گئیں۔
میں یہ بتاتا چلوں کہ ہم نے کچھ ضرورت سے زیادہ ہی عیاشی کی ہے۔ یہ مہم اس سے کافی کم خرچے میں بھی کی جاسکتی ہے۔ مگر پہلے یہ تفصیلات ملاحظہ کر لیجئے جو میں نے سکربڈ پر pdf فائل میں رکھ دی ہیں:
http://www.scribd.com/doc/33946176/Fairy-Medows-Expenses-Detail

اس میں جن چیزوں کو سرخ کیا گیا ہے یہ وہ خرچے ہیں جو کم کیئے جا سکتے ہیں۔
مثلا، ہم نے پرائیویٹ وین کرائے پر لی تھی، مگر اس کی بجائے اگر پبلک ٹرانسپورٹ جس میں
Natco کی بسیں شامل ہیں، زیادہ سستی پڑتی ہیں
اسی طرح چلاس اور بشام میں اگر سستے ہوٹلوں میں رہا جائے تو کم خرچہ ہوگا
اسی طرح فئیری میڈوز میں اپنے کیمپ یا ٹینٹ بھی لگائے جا سکتے ہیں جس کا مقامی لوگ شائید کچھ کرایہ وصول کریں مگر وہ بھی اتنا زیادہ نہیں ہوتا۔ ہم نے فئیری کاٹیجز میں قیام کیا تھااور اسکے ساتھ ہمیں اچھے باتھ روم اور 24 گھنٹے بجلی (جو وہ لوگ اپنے پرائیویٹ ٹربائینز سے حاصل کرتے ہیں) مہیا کی گئی تھی۔ اسکے ساتھ ہی ٹینٹ لگانے کی جگہ بھی ہے اور شائید وہ لوگ خود بھی ٹینٹ یا کیمپ مہیا کر دیتے ہیں مگر کچھ کرایہ لے کر۔
اسی طرح دیگر اور خرچہ جات بھی بچائے جا سکتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
ایک بات اور بتائیں کہ یہ کتنے دن کا سفر تھا ۔ اور پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ براہ راست کسی بڑے شہر سے مل سکتی ہے ؟ یعنی راولپنڈی یا اسلام آباد سے سیدھے گلگت یا کسی اور بڑے شہر کے لئے ؟۔
اورآپ کے یا کسی اور صاحب کے علم میں ہو تو بتائیں کہ شاہراہ قراقرم کے راستے چین میں داخل ہونے کے لئے ایمبسی سے ویزہ کی ضرورت ہے یا سرحد پر ہی اس کا بندوبست موجود ہے ؟

ویسے اس “عیاشی“ کے باوجود اخراجات مناسب ہیں ۔ لیکن میرے اخراجات اس سے بھی کم ہونے کی امید ہے کہ اگر راستہ اور ساتھی مناسب ہوں تو میں زیادہ سے زیادہ پیدل چلنے کو ترجیح دیتا ہوں ۔
وسلام
 
Top