پزا بریڈ ۔۔Pizza Bread

فرحت کیانی

لائبریرین
20170129_135812-1-1.jpg


باقی آئندہ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پزا بریڈ
اجزا:
ڈبل روٹی کے سلائس - جتنے مرضی عدد۔ اپنی اور دیگر کھانے والوں کی بھوک کے مطابق
پزا سوس/ٹماٹو سوس/پاستہ سوس جو بھی میسر ہو۔ اگر یہ سب نہ ہو تو کیچپ بھی چلے گا۔ اس میں چلی فلیکس(کٹی ہوئی ثابت سرخ مرچ ) اور آریگینو مکس کر لیں۔ اگر یہ بھی میسر نہ ہوں تو صرف کیچپ بھی ٹھیک ہے۔ ہلکا سا ذائقے میں فرق آتا ہے بس۔
Topping کے لیے اجزا۔ اپنی پسند و فریج/باورچی خانے میں موجود اشیا کے مطابق۔ شملہ مرچ, زیتون, گوشت , ٹماٹر, پیاز, گاجر غرض جو آپ کو پسند ہے سب شامل کیا جا سکتا ہے۔
پنیر (کدو کش کیا ہوا ): ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کی تعداد کے مطابق۔ چار سلائسز کے لیے 250 گرام کی آدھی ڈلی کافی ہوتی ہے عموما۔ موزریلا, شیڈر, یا پزا چیز سب ہی ٹھیک ہیں۔
Topping کی تمام کاٹ لیں۔ ٹماٹر, شملہ مرچ چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ پیاز تھوڑے موٹے اور لمبے کاٹیں۔ بغیر بڈی کے گوشت کو گلانے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر لیں۔ زیتون کو بھی ضرورت کے مطابق کاٹ لیں۔ ان تمام چیزوں کو ایک برتن میں اکٹھا کریں اور حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ شامل کرنے کے بعد اچھی طرح ملا لیں۔
ڈبل روٹی کے سلائس پر مکھن کی چھری کی مدد سے پزا سوس لگائیں۔ اچھی طرح لگانےکے بعد اس پر باقی چیزیں رکھیں۔ آخر میں کدو کش کیے پنیر کی تہہ لگائیں۔
اوون کو 300 F پر گرم کریں اور پزا بیک کر لیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد چیک کرتے رہیں تا کہ وقت کا اندازہ ہو جائے۔
اگر مائکروویو استعمال کرنا ہے تو پلیٹ میں ڈال کر اپنے مائکروویو کی سیٹنگ کے مطابق full high , بیک یا مائکروویو موڈ پر ایک منٹ کے لیے رکھیں یا جب تک پنیر مکمل پگھل جائے۔ خیال رہے کہ مائکرو ویوایبل برتن استعمال کرنا ہے۔ ورنہ فل ہائی پر برتن بھی پگھل سکتا ہے۔
میں نے یہ والا پزا airfryer میں بنایا ہے۔ ایئر فرائر کو 2 منٹ کے لیے 200 ڈگری پر گرم کریں۔ اس کی ٹوکری باہر نکالیں۔ اس میں المونیم فوائل پر بریڈ سلائس رکھیں اور واپس ایئر فرائر میں رکھ دیں اور 4 سے 5 منٹ تک بیک کریں۔ پزا تیار ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
ان شاء اللہ آنے والے جمعہ کو بنا دیکھوں گا
تصویر دکھا ترکیب بتانے پر محترم بٹیا کا
بہت شکریہ بہت دعائیں
 
Top