پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

جنت سے محروم ہر شخص بدنصیب ہے مگر سب سے بڑا بدنصیب وہ ہوگا جو اپنی خواہشات اور تعصبات کو اپنا ایمان بنانےکی وجہ سے محروم ہوگا۔
 
جو ایمان تحقیق کی وادی سے نہیں گزرتا وہ اکثر گمراہی کی منزل کو جا نکلتا ہے ۔جو اعتقاد عمل کی وادی سے نہیں گزرتا وہ اکثر جہنم کی منزل کو جانکلتاہے ۔
 
امیر ہویا غریب ،بادشاہ ہو یا فقیر، میں ہوں یا آپ ، والدین ہوں یا اولاد۔۔۔۔۔سب کو چھوڑ کر جاناہے ۔۔۔سب کو چھوڑ کر جانا ہے ۔
 
خواص کی بددیانتی اور کرپشن سے سماج کو جتنا نقصان ہوتاہے ۔عوام کی بددیانتی اور کرپشن سے سماج کو اس سے کہیں زیادہ نقصان ہوتاہے ۔
 
مذہب کی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ مذہب کے نام پر کھٹرے اکثر لوگ سب سے بڑھ کر خدا سے بے خوف ہوتے ہیں ۔
 
خواہش شیطان کا ہتھیار ہے جس سے وہ انسان کو قابو کر تاہے ۔صبر انسان کا ہتھیا رہے جس سے شیطان قابومیں آجاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
شیطان کو شکست دینے کا طریقہ غلطی کے اعتراف کی عادت ہے ۔شیطان سے شکست کھانے کا طریقہ غلطی کی تاویل کر نے کی عادت ہے ۔
 
معافی مانگنے سے یہ کبھی ثابت نہیں ہوتا کہ ہم غلط اور دوسرا صحیح ہےبلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ معافی مانگنے والے میں رشتے نبھانے کی قابلیت دوسرے سے زیادہ ہے ۔
 
Top