کاشفی

محفلین
پشاور،تھانے کے باہر دھماکے میں 37 افراد جاں بحق،70 زخمی ہو گئے
194251_63469648.jpg

پشاور(دنیا نیوز)پشاور میں قصہ خوانی بازار میں کابلی تھانے کے قریب دھماکے میں 37 افراد جاں بحق،70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی،دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔لوگوں‌ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں‌ کو اپنی گاڑیوں‌ میں‌ ہسپتال منتقل کیا.قریبی دکانوں‌ میں‌ بھی آگ بھڑک اٹھی .لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں‌ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.دھماکے میں دو سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا.ہسپتال ذرائع کے مطابق پندرہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے.
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

پشاور پر بہت زیادہ سختی آئی ہوئی ہے کہ آئے دن وہاں دھماکے ہو رہے ہیں۔
 

x boy

محفلین
اسلام آباد: انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق افغان جنگجو گروپوں نے امریکی اور بھارتی خفیہ اداروں کی مدد سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنالیا ہے اور قصہ خوانی بازار پر حملہ اسی منصوبے کا حصہ تھا۔

انٹیلی جنس اداروں کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان جنگجو افغانستان میں بارود سے بھری گاڑیاں تیار کر کے پاکستان بھجوا رہے ہیں جنہیں امریکی اور بھارتی خفیہ ادارے مطلوبہ تکنیکی مدد فراہم کررہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے ہرے رنگ کی ٹویوٹا کرولا ماڈل 1996 اور سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا ماڈل 1994 بھیجی جاچکی ہیں، دونوں گاڑیوں میں بارود کی تہیں بچھائی گئی ہیں اورانہیں عوامی مقامات پر کھڑا کرکے اڑائے جانے کامنصوبہ ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں بھی یہی افغان جنگجو گروپ ملوث ہیں اور یہ ملک میں مزید تخریبی کارروائیوں کا ارادہ رکھنے ہیں۔
 
Top