پشاور: فائرنگ سے فقۂ جعفریہ کے رہنما ہلاک

گرائیں

محفلین
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تاریخی بازار قصہ خوانی میں منگل کی صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحریک نفاذِ فقۂ جعفریہ کے رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔

ایک مقامی پولیس اہل کار کے مطابق علی اصغر قصہ خوانی میں اپنی دکان پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائر کھول دیا۔
علی اصغر کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں شیعہ برادری کے لوگ ہسپتال پہنچ گئے۔

شیعہ رہنماؤں کے مطابق پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اس سال اب تک شیعہ افراد پر یہ چوتھا حملہ ہے جس میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو چکے ہیں۔

امامیہ جرگہ کے رابطہ سیکریٹری اخوانزادہ مظفر نے بی بی سی کو بتایا کہ علی اصغر کی عمر 60 سال تھی اور وہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی رہنما تھے۔

علی اصغر چائے کا کاروبار کرتے تھے، ان کی دکان قصہ خوانی میں تھی اورمنگل کی صبح ان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی دکان پر جا رہے تھے۔
بقیہ خبر
 

حسینی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
خونی درندوں سے مذاکرات کا اک اور تحفہ۔
ہمارے خون بہانے میں ان جنگلی درندوں کے ساتھ ساتھ ان دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے سیاستدان اور صحافی بھی برابر کے شریک ہیں۔
 
Top