پشاور: قومی ایئرلائن پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، فلائٹ اسٹیورڈ زخمی

پشاور: قومی ایئرلائن پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، فلائٹ اسٹیورڈ زخمی

پشاور.......ریاض سےپشاورآنےوالی پی آئی اےکی پرواز پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ سے جہاز میں سوار مسافر خاتون جاں بحق اور ایک فلائٹ اسٹیورڈ شدید زخمی ہوگیا، جہاز میں 178 مسافر سوار تھے۔ فائرنگ سے جہاز کو بھی نقصان پہنچا تاہم جہاز کو بحفاظت اتارلیا گیا۔ جہاز پر فائرنگ کےبعدایئرپورٹ سےملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق ریاض سےپشاورآنےوالی پی آئی اےکی پرواز پی کے756پر پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے عملے کا ایک فرد اور مسافر خاتون شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون مسافر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔ مشہود تاجور کے مطابق فائرنگ سے جہاز کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوری بعد پشاور ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقے کو سیکورٹی اداروں نے گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=151813
 
آج انسانیت کو دہشت گردی کے ہاتھوں شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ گذشتہ دس سالوں سے پاکستان دہشت گردی کے ایک گرداب میں بری طرح پھنس کر رہ گیا ہے۔دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں .طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔طالبان کے حملوں کی وجہ سے ملک کو اب تک 102.51ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو چکا ہے اور یہ نقصان جاری ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران معیشت کو 28 ارب 45 کروڑ 98 لاکھ ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا .دہشت گردی، خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے. اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور اس میں انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی برائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔۔اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔
..........................................................................
پی آئی اے کا طیارہ تباہ کرنے کی کوشش
https://awazepakistan.wordpress.com
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
ٹریسر یا روشنی والی گولیاں استعمال ہوئی ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایم جی سے فائر کیے گئے ہیں۔ لیکن ایس ایم جی کی فائرنگ میں ٹیریسر بلٹ کا استعمال میں نے زندگی میں پہلی بار سنا ہے کیونکہ دنیا بھر میں ٹریسر بلٹس کا استعمال لانگ رینج لائیٹ مشین گن، مشین گن یا اینٹی ائیر کرافٹ گنوں میں ہوتا ہے۔
یہ کچھ نیا نیا لگ رہا ہے۔ قیصرانی بھائی اگر کچھ علم ہے تو مستفید فرمائیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایم جی سے فائر کیے گئے ہیں۔ لیکن ایس ایم جی کی فائرنگ میں ٹیریسر بلٹ کا استعمال میں نے زندگی میں پہلی بار سنا ہے کیونکہ دنیا بھر میں ٹریسر بلٹس کا استعمال لانگ رینج لائیٹ مشین گن، مشین گن یا اینٹی ائیر کرافٹ گنوں میں ہوتا ہے۔
یہ کچھ نیا نیا لگ رہا ہے۔ قیصرانی بھائی اگر کچھ علم ہے تو مستفید فرمائیں۔
یہاں خبر موجود ہے۔ متعلقہ پیراگراف یہ رہا
اِس سوال کے جواب میں کہ کیا فائرنگ روشنی والے کارتوس سے کی گئی شاہ فرمان نے بتایا کہ عام طور پر لوگ اِس علاقے میں روشنی والے کارتوس سے ہی فائرنگ کرتے ہیں لیکن یہ کارتوس عام کارتوس سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے جانی نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ابھی واقعہ تازہ ہے لہٰذا پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
ویسے میڈیا میں تو بہت متضاد بیانات ہیں۔ مثلاً:


 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طیارے پر ایم - 16 رائفل سے فائر کیے گئے۔ امریکی فوج کی 'سروس' رائفل :)
ویسے بازار میں بھی دستیاب ہے، کیونکہ دنیا کے مختلف ملکوں میں بنتی ہے۔
 
Top