پشاور: مدرسے میں دھماکا،11 جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

ساجد

محفلین
179547_66844905.jpg
پشاور کے علاقے جی ٹی روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے ز ائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے جی ٹی روڈ پر واقع مدرسہ میں دھماکے کے وقت جمعے کا خطبہ جاری تھا۔ خود کش حملہ آور عقبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور بعد میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب افراد موجود تھے۔ امام مسجد کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کرکے پہلے گارڈ کو زخمی کیا. ان کا کہنا تھا کہ دھماکا جمعہ کے خطبے سے پہلے کیا گیا تھا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں.​
 

سید ذیشان

محفلین
انتہائی افسوسناک واقعہ۔ یہ مدرسہ حسینیہ علامہ عارف حسینی نے بنوایا تھاجس کو غالباً ضیاء الحق نے قتل کیا تھا۔ ضیاءالحق تو مر گیا لیکن اس کا بھوت ابھی بھی زندہ ہے۔
ایک اطلاع کے مطابق مرنے والوں میں عارف حسینی کا پوتا بھی شامل ہے۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


ہم آج پشاور میں ايک مسجد کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے کی سختی سے مذمت کرتے ہيں جس ميں انتہائ بزدلانہ طريقے سے معصوم نمازيوں کو نشانہ بنايا گيا۔ بے گناہ نمازيوں کو نشانہ بنا کر يہ دہشت گرد اپنے منصوبوں اور کاروائيوں سے يہ واضح کرتے ہيں کہ وہ انسانی زندگی کو کتنا حقير سمجھتے ہيں۔

پاکستان کے استحکام اور دفاع کے ليے انتہائ اہم ہے کہ دہشت گردی کے اس عفريت کو پاکستان سمیت دنیا بھر سےختم کيا جائے۔ حقیقت يہ ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے ايک بہت بڑا خطرہ ہے۔ يہ پاکستان کی سالمیت، سلامتی اور ترقی کی راہ ميں بڑی رکاوٹ ہے۔ دہشگرد آئے روز معصوم لوگوں کو قتل کيے جا رہے ہیں۔ چند دن پہلے مردان میں نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ کيا گيا جس ميں 27 مارے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے اور آج پشاور ميں مسجد کے اندر ہونے والا دھماکہ جس ميں 14 لوگ جاں بحق ہوئے، يہ ان کی بر بريت کی واضع مثالیں ہیں۔

Mosque_bombing.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

حسینی

محفلین
گمان غالب ہے کہ بریلویوں کی مسجد ہوگی۔۔۔

جی ہاں۔۔۔ بریلویوں کی تو نہیں تھی۔۔۔۔ لیکن شیعہ مسجد نکلی!
پاکستان میں بریلوی اور شیعہ دونوں ان دہشت گردوں کے ہدف ہیں۔۔۔۔
چونکہ یہی دو مکتبہ فکر عام طور پر ان سفاک درندوں کے خلاف کھل کر بولتے بھی ہیں اور فتوے بھی دیتے ہیں۔
ہمیں مل کر ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔۔۔
 

فلک شیر

محفلین
اللہم ارحم علی احوالنا ولا تنظر الی سوءاعمالنا..............
اللہم احفظ بلاد المسلمین.........ودمر اعداءاالدین............ولا تجعلنا فتنۃ للقوم الظالمین.........آمین برحمتک یا ارحم الراحمین
 
Top