پشاور: کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 42 زخمی

حسینی

محفلین
پشاور: کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 42 زخمی
210958_78353725.jpg

پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار میں ہوٹل کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 42 زخمی ہو گئے۔
پشاور: (دنیا نیوز) پولیس کے مطابق قصہ خوانی بازار کے قریب کوچہ رسالدار کے علاقے میں پاک ہوٹل کے اندر ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 42 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے ہوٹل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ایس پی سٹی فیصل محتار کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس کے جسم کے کچھ اعضا بھی مل گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے اتوار کے روز قصہ خوانی بازار کے قریب ایک سینما گھر کے اندر دو دستی بم حملے کیے گئے جس میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے تھے۔
 

حسینی

محفلین
خونی درندوں سے مذاکرات کا اک اور تحفہ۔
افسوس اس ملک میں مظلوم کی کوئی نہیں سنتا۔۔ اپنی بات منوانے کے لیے ظالم بننا پڑتا ہے اور ہتھیار اٹھانا پڑتا ہے۔۔
دہشت گردی سے ّ سب سے زیادہ متاثر شیعہ اور بریلوی بھائیوں سے آج تک کسی نے نہیں پوچھا۔۔ کہ آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ کے قاتلوں سے مذاکرات کیے جائے یا نہیں؟؟
کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے ہزاروں قاتلوں کو جیلوں سے مذاکرات کے نام پر رہا کئے جائیں۔۔ اگر ایسا ہوا تو پورے ملک کی حالت خراب ہوسکتی ہے۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
دہشت گرد عام طور پر ایسی خباثت کے بعد دھڑلے سے اس کا اعلان کر کے کریڈٹ لیتے ہیں۔
اس کی ذمہ داری کس نے قبول کی ہے؟
کچھ دن پہلے کے پشاور دھماکوں کی ذمہ داری جند اللہ نے قبول کی تھی۔
 

گرائیں

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
دہشت گرد عام طور پر ایسی خباثت کے بعد دھڑلے سے اس کا اعلان کر کے کریڈٹ لیتے ہیں۔
اس کی ذمہ داری کس نے قبول کی ہے؟
کچھ دن پہلے کے پشاور دھماکوں کی ذمہ داری جند اللہ نے قبول کی تھی۔
 

ساجد

محفلین
کیوں جی اب پتہ چل رہا ہے نا کہ طالبان کیا ہیں اور کس طرح کام کرتے ہیں ۔ یہ انسانوں کی کھال کے اندر بند لومڑیاں ہیں جو چالاکی اور فساد پھیلانے میں اپنی مثال آپ ہیں ۔ ایک گروپ مذاکرات کرے گا تو دوسرے کام دکھاتے رہیں گے اور جب دوسرا مذاکرات کر گا تو یہ گروپ مذاکرات توڑ کر "جہاد" کرنے لگے گا ۔
 
Top