پشاور: گرجا گھر کے باہر 2خود کش دھماکے، 56 افراد ہلاک

کاشفی

محفلین
پشاور: گرجا گھر کے باہر 2خود کش دھماکے، 56 افراد ہلاک
Pakistan-Pesh-blast56_9-22-2013_119356_l.jpg

پشاور…پشاور کے گرجا گھر کے باہر 2خود کش دھماکے میں ہلاک شدگان کی تعداد 56 ہو گئی ۔ لقمہ اجل بننے والوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں،پشاور کے اسپتالوں میں لاشیں زیادہ اور تابوت کم پڑگئے، 120 سے زائد زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔صدر،وزیر اعظم سمیت سیاسی اور ،مذہبی راہنماؤں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔خود کش دھماکے کے خلاف کونسل برائے عالمی مذاہب کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،کونسل برائے عالمی مذاہب کے مطابق تمام مشنری اسکول اورکالج 3 دن بند رہیں گے۔کمشنر پشاور صاحب زادہ انیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں،پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں25سے زائد لاشیں لائی گئیں جبکہ دیگر لاشیں دیگر اسپتالوں میں بھی منتقل کی گئیں۔کمشنر پشاور کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ گرجا گھرسے باہرنکلے تھے، ملنے والے شواہد سے حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے،خودکش حملہ آورکے جسمانی اعضاء تحقیقاتی ٹیموں نے قبضے میں لے لئے ہیں جبکہ مزید شواہد کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ پر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔چرچ میں دھماکا ایک قومی سانحہ ہے ،ایس پی سٹی پولیس کا دھماکے کے حوالے سے کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق2 دھماکے ہوئے ،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ،دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔پاکستان چرچ پشاور کے قدیم ترین گرجا گھروں میں سے ایک ہے اور اتوار کے روز بڑی تعداد میں مسیحی برادری عبادت کیلئے گرجا گھرآتی ہے، جن کی تعداد سیکڑوں میں بتائی جارہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

صدر، وزیر اعظم اور دیگر اہم شخصیات صرف مذمت کرنے کے لیے ہی تو رہ گئے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
بہت افسوس ناک واقعہ ہے۔۔
اللہ رب العزت رحم کرے۔۔
امریکہ اور دیگر یورپین ممالک کو اس کے بارے میں باز پرس کرنی چاہیئے۔۔۔
تف ہے ایسے لوگوں پر جو اپنے ہی لوگوں کو مارتے ہیں۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

رانا

محفلین
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اللہ تعالی فضل فرمائے۔ اللہ رحم فرمائے اور وطن عزیز کو ان خبیث دشمنوں سے پاک کردے جن کے نزدیک انسانی جان کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی۔
 

نایاب

لائبریرین
انتہائی افسوسناک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مذمت کیا کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملا برادر کی رہائی کا جشن دھماکوں سے ہی منایا جانا تھا ۔۔۔۔
 

صرف علی

محفلین
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
نواز شریف اور عمران خان کی طرف سے قوم کے لئے وہابی دہشت گردوں سے بات چیت کا تحفہ
 

صرف علی

محفلین
٭غیر مسلم اقلیتوں کے ساتھ نیک سلوک کا حکم٭

مولا علی ع کی خلافت ظاہری میں جب ان کو خبر ملی کہ ایک غیر مسلم عورت کے پاؤں سے پازیب، دستبند، گلوبند (نیکلس) اور گوشوارے (کان کے جھمکے) چھین لئے گئے ہیں تو آپ ع اس قانون شکنی کو تحمّل نہ کر پائے اور فرمایا: <فَلَوْ اءَنَّ امْرَأً مُسْلِما مَاتَ مِنْ بَعْدِ هَذَا اءَسَفا مَا كَانَ بِهِ مَلُوما بَلْ كَانَ بِهِ عِنْدِي جَدِيرا>

یعنی: "اگر ايک مسلمان اس واقعہ کو سننے کے بعد افسوس ميں مر جائے تو کوئی ملامت کا مقام نہيں بلکہ ميرے نزديک اس پر مرنا ہی مناسب ہے۔"

(نہج البلاغہ: خطبہ 27)

لیکن افسوس کہ آج نام نہاد کلمہ گو مسلمانوں نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے پشاور میں مسیحی بیگناہ مردوں، عورتوں اور بچوّں کو قتل کر دیا جب وہ اپنے کلیسا میں عبادت میں مشغول تھے۔ کہاں مولا علی ع جو کسی غیر مسلم عورت پر ایک چھوٹا سا ظلم برداشت نہ کر سکے اور کہاں ہم جیسے بے حس مسلمان جو ان واقعات پر افسوس بھی نہیں کرتے کیونکہ یہ لوگ مسلمان نہیں؟

ہم اس انسانیت کے خلاف واقعے کی پرزور مذمّت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں ان ننگ مذہب مسلمان غلیظ جہادیوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں جنہوں نے اسلام کے نام پر اسلام کو بدنام کر رکھا ہے۔

الا لعنۃ اللہ علی القوم الظالمین
 

x boy

محفلین
اللہ پاک ہمارے ملک پر رحم کرے،
مرنے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔
آمین،
اس ملک کے اندر جو بھی رہتا ہے وہ امن پائے یہ ہمارا مذہب اسلام کہتا ہے
حمد و ثناء اللہ پاک کے لئے اور نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخرالانبیاں پر لاکھوں درود و سلام ، ان کی آل پر، خلفائے راشدین پر، اور تمام مسلمان اچھے علماؤں پر۔
اللہ پاک اس دعاء کو قبول فرما۔ آمین۔
بیرون ملکوں کو دعوت دے کر پاکستان کا جس قدر نقصان ہوا ہے یہ بھی ایک شاہکار ہے
اور امریکن کونسلیٹ بنواؤ پاکستان میں ، اور افغانستان میں انڈین کونسلیٹ،
پاکستان کے لوگ دونوں طرف
سے سازشیں جو اندر کے لوگوں کے ساتھ مل کرہورہا اسی کا نتیجہ ہے
 
Top