ابوحمدان
محفلین
میرا تعلق شعبۂ طباعت و اشاعت سے ہے۔ میں فانٹ سازی میں تھوڑا بہت کام کر چکا ہوں۔ اُردو زبان کے لئے ’’اردو محفل‘‘ میں خاطر خواہ کام ہو رہا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ میں پشتو زبان کے لئے کتابت سے ملتا جلتا ایک نسخ فانٹ بناؤں جس میں پشتو کے ساتھ ساتھ وہ فانٹ دوسری زبانوں مثلاً اُردو، عربی، فارسی وغیرہ میں بھی مستعمل ہو، اسے ہم ملٹی لینگول بھی کہہ سکتے ہیں۔ مگر اس فانٹ کے پہلے ورژن میں خصوصی توجہ پشتو زبان پر دی جائے گی۔ اراکین محفل سے قیمتی مشوروں اور آراء کا منتظر ہوں۔