پشتو کا دیوانہ جرمن طالب علم

نبیل

تکنیکی معاون
جریدہ شپیگل آنلائن میں ایک غیر معمولی صلاحیتوں والے طالب علم کے بارے میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ سیباسشیان (Sebastian) بائیس سال کی عمر میں 35 زبانوں پر عبور رکھتا ہے اور خاص طور پر پشتو سے شغف رکھتا ہے۔ اس نے اپنا ماسٹرز تھیسس بھی پشتو زبان پر کیا ہے۔ سیباسشیان کے مطابق پشتو ناقابل یقین حد تک لطیف احساسات کو بیان کرنے کی اہل ہے اور دوسری جانب یہ بے انتہا کرخت بھی ہے۔ پشتو جیتی ہے، چلاتی ہے، روتی ہے، خوش ہوتی ہے، سسکتی ہے اور مرتی ہے۔ پشتو صرف ایک زبان ہی نہیں، یہ پشتونوں کے طرز زندگی کا عکس ہے۔

آرٹیکل کا ربط (جرمن)
 

عزیزامین

محفلین
ماشا اللہ نبیل جی یہ ایک مفید ، دلچسپ حیرت انگیز اور معلوماتی خبر ہے جس کو ہمارے تک پہنچانے کا بہت بہت شکریہ
 

جہانزیب

محفلین
نہیں‌ایسا نہیں ہے، جو زبان نہیں‌ آتی ہو وہ سب ہی ایک جیسی لگتی ہیں، البتہ مجھے ہبریو اور جرمن ایک جیسی آوازیں‌ لگتی ہیں، وجہ دونوں‌ میں بے جا "ش"‌ کی آواز کا استعمال ۔
 

فہیم

لائبریرین
دراصل آواز نہیں‌ بلکہ لہجہ ایک سا معلوم ہوتا ہے۔
ایسے جیسے اگر کوئی عربی بولنے والا انگلش بولے اور کوئی فرنچ بولنے والا انگلش بولے تو آپ کو ایک جیسا ہی معلوم ہوگا۔
کیوں کے دونوں میں ہی ٹ، ڈ ڑ وغیرہ استعمال نہیں ہوتے
 
Top