پلوامہ ڈرامے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

جاسم محمد

محفلین
پلوامہ ڈرامے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے
خالد محمود 2 گھنٹے پہلے
2130864-pulwamaattack-1610800940-683-640x480.jpg

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو پتا تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونیوالا ہے


اسلام آباد: پلوامہ ڈرامے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے، بھارتی میڈیا بھی سچ چھپانے میں ناکام ہوگیا. پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگایا۔

نریندر مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر کھڑے ہو کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈئینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

واٹس ایپ چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلی ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا۔ گوسوامی کے کرتوتوں نے بھارت میں اعلی ترین سطح پر عسکری فیصلوں کا پول بھی کھول دیا۔

ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا بلکہ بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتا رہا۔

23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان کے حوالے سے بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کیخلاف معمول سے بڑی کارروائی ہوگی۔

گوسوامی کو پتا تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونیوالا ہے۔ گوسوامی کے مطابق مودی حکومت پاکستان مخالف کارروائی سے عوام کو خوش کرنا چاہتی تھی۔ بالاکوٹ حملے کے بعد گوسوامی نے بی اے آر سی سربراہ کو بتایا کہ مزید کارروائی بھی ہو گی۔

گوسوامی کی بھارتی قوم پرستی درحقیقت صرف ٹی آر پیز حاصل کرنے کا بہانہ ہے اور بھارتی فیصلہ ساز بھی ٹی آر پیز کے جنون میں مبتلا مسخرہ نما اینکر کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے۔

بھارتی پروفیسر اشوک سوائین پہلے ہی پلوامہ کو ڈرامہ قرار دے چکے جنہوں نے کہا ہے کہ مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو اس نے 2002 میں گجرات میں کیا۔ اشوک سوائن کے مطابق مودی نے ووٹ بٹورنے کیلئے پلوامہ ڈارمہ ہونے دیا۔
Er2wO7RXUAEYB27

Three days before Balakot strike, Arnab Goswami said ‘something big will happen’ on WhatsApp chat
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان بھارتی مزموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
ویب ڈیسک پير 18 جنوری 2021

2131395-imrankhan-1610947264-609-640x480.jpg

پاکستان بھارتی مزموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم: فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی صحافی کے انکشاف نے مودی سرکاراوربھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑکوعیاں کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریرکے دوران بھارتی سفاکی کوعیاں کیا، مودی حکومت کے بالاکوٹ معاملے کو انتخابی فوائد کیلئے استعمال کرنے کی بات کی تھی، بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگوسے بھارتی میڈیا اورمودی سرکارکا ‏ناپاک گٹھ جوڑافشا ہوگیا اورپاکستان بھارتی مزموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی مہم جوئی خطے کوغیرمستحکم کرنے کا باعث ‏بنی، بھارتی ایڈونچر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرسکتا تھا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

وزیراعطم نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویے اوربالاکوٹ پرمناسب جواب کے ذریعہ بڑے بحران کو روک لیا، اس کے باوجود مودی حکومت نے بھارت کوشدت پسندریاست بنانےکا کام جاری رکھا۔ مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کیلئے خطرناک ہو۔
 
Top