پلگ ان سسٹم کی بحالی!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے فورم کے پلگ ان سسٹم کو پھر سے فعال کر دیا ہے لیکن انفرادی ایڈآنز کو ایک ایک کرکے فعال کیا جائے گا۔ فی الحال میں نے صرف پورٹل موڈ کو انیبل کیا ہے۔ اب ایک یا دو دن تک فورم کا آپریشن مانیٹر کیا جائے گا۔ اگر فورم کا آپریشن ٹھیک جاری رہا تو باقی موڈ بھی ایک ایک کرکے فعال کیے جاتے رہیں گے۔
ابھی آرکیڈ سسٹم صحیح کام نہیں کرے گا کیونکہ میں نے فی الحال آرکیڈ کا سکور سیو کرنے والا کوڈ‌ نکال دیا ہے۔
والسلام
 
Top