پلیز ماہرین تازہ کلام کی اصلاح کریں:

گل جی

محفلین
پلیز ماہرین تازہ کلام کی اصلاح کریں:

حالات سے کھائے تھپڑ
بہت کچھ سکھلائے تھپڑ
ہم نے جب بھی گال بڑھایا
اس طرف سے آئے تھپڑ
اتنا اُس گھر میں پٹے، کہ رکھا
نام وہاں کا "جائے تھپڑ"
آفریدی بال مِس کر سکتا ہے
وہ نہ مِس کر پائے تھپڑ
چائے پر بلایا اور گالیاں دیں
بن گئی وہ چائے ۔۔۔ تھپڑ
ان کو دیکھا تو گل جی بولے:
" کیوں نہ اک ہوجائے تھپڑ "
 

الف عین

لائبریرین
اصلاح حاضر ہے، مطلب صرف وزن میں لے آیا ہوں

یوں حالات سے کھائے تھپڑ
کتنا کچھ سکھلائے تھپڑ
ہم نے جب بھی گال بڑھایا
اس جانب سے آئے تھپڑ
اس گھر میں یوں پٹے، کہ رکھا
نام وہاں کا "جائے تھپڑ"
آفریدی بال مِس کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ آفریدی کا نام کلسی طعح وزن میں نہیں آتا، کسی دوسرے بالر کا نام لیں۔
وہ نہیں مِس کر پائے تھپڑ
ٹی پہ بلایا اور دی گالی
بن گئی لو وہ چائے ۔۔۔ تھپڑ
دیکھا انہیں تو گل جی بولے:
" کیوں نہ اک ہوجائے تھپڑ "
 
ارے واہ جناب! آپ نے تو بہت خوبصورتی سے غزل کو وزن میں کردیا۔۔۔۔! میں تو سمجھا تھا کہ نہ ہوسکے گی۔۔۔۔۔ بہت خوب
 
Top