پناہ گزین کیمپ میں انتخابی مہم

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی شہری علاقوں میں انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور ان امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں تک ہی محدود رہیں۔

130503100131_jalozai_election9.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
ان امیدواروں نے شہری علاقوں کا رخ قبائلی علاقوں میں کشیدگی کی وجہ سے بےگھر ہونے والے لاکھوں افراد کو متاثر کرنے کے لیے کیا تھا۔

130503100133_jalozai_election10.jpg
 
بےگھر ہونے والے ہزاروں متاثرین نوشہرہ کے قریب واقع جلوزئی کیمپ میں بھی مقیم ہیں اور اسی لیے قبائلی امیدواروں کی جانب سے یہاں بھی مہم چلائی گئی

130503100129_jalozai_election8.jpg
 
جلوزئی کیمپ میں قائم کچے مکانات کی مٹیالی دیواروں میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے پوسٹر دکھائی دے رہے ہیں

130503100127_jalozai_election7.jpg
 
ان دکانوں میں ہر جماعت کے امیدوار کو کچھ نہ کچھ جگہ ضرور ملی ہے۔ تحریکِ انصاف کے امیدوار کا پوسٹر لگا ہے تو جماعتِ اسلامی کا پرچم۔

130503100118_jalozai_election3.jpg
 
مذہبی رجحان رکھنے والی آبادی کی وجہ سے قبائلیوں کا جھکاؤ زیادہ تر مذہبی جماعتوں کی جانب سے اور کیمپ میں لگے جماعتِ اسلامی کے جھنڈے اس کے گواہ ہیں

130503100116_jalozai_election2.jpg
 

عسکری

معطل
اسی اسلامی اسلامی کے چکر مین تو اس حالت میں پہنچے ہیں کہ آج کیمپوں کی بد ترین زندگی گزار رہے ہین ۔ لیکن یہ مرغا اب بھی ان کے بغل میں ہے :bighug:
 
Top