پنجابی سیکھیے: تبصرے

صابرہ امین

لائبریرین
پہلا سبق تو آسان اور دلچسپ لگا۔ مختلف اسموں سے ساتھ مزید جملوں کا انتظار ہے۔ اس کے علاوہ روزمرہ کی گفتگو یعنی سلام دعا سے لے کر عام موضوعات پر مکالمے بھی بہت مفید ثابت ہوں گے۔ اور اگر بات چیت کی آڈیو بھی مل جائے تو کیا کہنے!!
فرمائش زیادہ ہو گئی ہے یقینا! :D
 
ابو ہاشم

محفلین
پہلا سبق آسان فہم اور مفید ہے.
پہلا سبق یاد کر لیا۔ آسانی سے سمجھ آ گیا۔
بہت اچھا ہے، پہلا سبق آسان ہے۔
پہلا سبق تو آسان اور دلچسپ لگا۔
بہت شکریہ
کہیں کوئی مسئلہ محسوس ہو تو اس پر بھی ضرور تبصرہ کیجیے گا
یہ اسباق پہلے اس لڑی میں پیش کیے جا رہے ہیں اور وہاں ان پر گفتگو کے بعد پنجابی سکھیے میں دیے جا رہے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
نہایت عمدہ سلسلہ ہے۔ میرے ذہن میں یہ اسباق دیکھ کر آئیڈیا آیا ہے کہ ذرا سی محنت سے ہم اردو سے پنجابی کنورٹر بھی بنا سکتے ہیں۔ دونوں زبانوں میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
نہایت عمدہ سلسلہ ہے۔ میرے ذہن میں یہ اسباق دیکھ کر آئیڈیا آیا ہے کہ ذرا سی محنت سے ہم اردو سے پنجابی کنورٹر بھی بنا سکتے ہیں۔ دونوں زبانوں میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔
ہو سکتا ہے یہ کام بھارت میں ہو چکا ہو۔ البتہ اگر ہوا بھی ہو تو گرمکھی میں ہوا ہو گا
 
Top