کاشفی
محفلین
پنجاب حکومت کا بسنت منانے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے بسنت منانے کے لئے باقاعدہ قانون سازی کا فیصلہ کر لیا، منظور شدہ ڈور استعمال نہ کرنے والے کو 10 سال قید سزا کی تجویز دی گئی ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بسنت منانے کے لئے باقاعدہ قانون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں تجاویز بھی سامنے آ گئیں ہیں۔ نئے قانون میں ڈور کی اقسام اور اس پر لگنے والے مانجھے کی باقاعدہ تیاری اور اس میں کیمیکل کی مقدار کو بھی پی سی ایس آئی آر سے منظور کرایا جائے گا۔ منظور شدہ ڈور استعمال نہ کرنے والے کو 10 سال اور اس کو تیار کرنے والے کو 10 سال یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ نئے قانون میں اس بات کو بھی سامنے رکھا جائے گا کہ جو شخص زخمی ہو گا۔ اس کے زخم کے مطابق دفعہ لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔