پنجاب حکومت کا پانچویں جماعت تک تعلیمی نصاب اردو میں کرنے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
پنجاب ميں اگلے تعليمی سال سے پانچويں جماعت تک ذریعہ تعلیم اردو ہوگا
815448-PunjabSchoolWeb-1494492189-640x480.jpg

پنجاب میں آئندہ تعلیمی سال سے پانچویں جماعت تک ذریعہ تعلیم اردو ہوگا، سرکاری اسکولوں میں انگلش بطور زبان پڑھائی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ آئندہ تعلیمی سال مارچ 2020 سے پرائمری اسکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کردیا جائے گا، ذریعہ تعلیم انگلش ہونے کی وجہ سے بچے سیکھ نہیں پاتے تھے، اساتذہ اور طلبا کا زیادہ وقت مضمون کو سمجھنے کی بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہوجاتا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے سروے میں 85 فیصد رائے اردو کے حق میں آئی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
اگر پنجاب کی اکثریتی آبادی پنجابی زبان بولتی ہے تو اصولا ابتدائی تعلیم پنجابی میں دینی چاہئے۔
یہ بچے اردو بآسانی سمجھ سکتے ہیں، بالخصوص پنجاب سے تعلق رکھنے والے۔ انہیں دہری اذیت سے بچائیں۔ پنجابی زبان تو بڑے بھی بمشکل پڑھ پاتے ہیں۔ اُردو ایک لحاظ سے ان کی مادری زبان کا درجہ رکھتی ہے اب۔ یہ کچھ ایسا غیر مناسب فیصلہ نہیں ہے تاہم پالیسی کو بار بار تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔
 
رابطہ

محفلین
پنجاب ميں اگلے تعليمی سال سے پانچويں جماعت تک ذریعہ تعلیم اردو ہوگا
815448-PunjabSchoolWeb-1494492189-640x480.jpg

پنجاب میں آئندہ تعلیمی سال سے پانچویں جماعت تک ذریعہ تعلیم اردو ہوگا، سرکاری اسکولوں میں انگلش بطور زبان پڑھائی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ آئندہ تعلیمی سال مارچ 2020 سے پرائمری اسکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کردیا جائے گا، ذریعہ تعلیم انگلش ہونے کی وجہ سے بچے سیکھ نہیں پاتے تھے، اساتذہ اور طلبا کا زیادہ وقت مضمون کو سمجھنے کی بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہوجاتا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے سروے میں 85 فیصد رائے اردو کے حق میں آئی ہے۔
سب بے کار ہے جب تک ہر تعلیمی سطح اور ہر شعبہء زندگی میں اردو نافذ نہیں ہوتی۔ کچھ عرصہ قبل میٹرک تک سرکاری سکولوں میں اردو ذریعہ تعلیم تھی لیکن طلباء کی ایک کثیر تعداد کالج پہنچتے ہی ناکام ہو جاتی تھی۔ وجہ صرف اور صرف انگریزی ذریعہ تعلیم۔ آج بھی کسی بھی تعلیمی سطح کا رزلٹ اٹھا لیں انگریزی میں فیل ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
 
Top