پنجاب حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر ہے: ہیرالڈ اور سسٹینیبل ڈویلپمنٹ سروے
لاہور ( این این آئی) ہیرالڈ اور سسٹینیبل ڈویلپمنٹ سروے انسٹیٹیو ٹ کے اشتراک سے حالیہ سروے کے مطابق 65.73 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے دیگر تمام صوبوں کی حکومتوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کئے گئے سروے میں ملک کے چاروں صوبوں سے 1354 افراد کی رائے لی گئی۔ 50 فیصد سے زائد افراد کے مطابق شہبازشریف گزشتہ سال کی کارکردگی کے باعث کامیاب ترین وزیر اعلیٰ ہیں۔ 15.36 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے حق میں رائے دی۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے 25.24 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ حالیہ سروے میں عوام کی اکثریت نے رائے دی کہ موجودہ وفاقی حکومت کے دور میں عدلیہ اور حکومت کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔