پنجاب میں سموگ اور اس کے خاتمہ کے لیے اقدامات

الف نظامی

لائبریرین
29 اکتوبر 2024
پنجاب حکومت نے ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سموگ کی صورتحال میں جنگی بنیادوں پر کام کرنے اور ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

صوبے بھر میں موجودہ ماحولیاتی حالات میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
----
تبصرہ :
سموگ کی بنیادی وجہ انڈیا اور پاکستان کے تھرمل پاور پلانٹس ہیں جو گھٹیا ترین اور سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے آئلresidual fuel oil اور کوئلہ سے بجلی بناتے ہیں۔
دنیا کی خراب ترین ہوا میں پہلے نمبر پر بنگلہ دیش ، دوسرے نمبر پر پاکستان اور تیسرے نمبر پر ہندوستان/بھارت /انڈیا ہے۔

پاکستان کی عوام کو ہوائی آلودگی سے بچانے کے لیے لائحہ عمل:
ماہرین ماحولیات ، صحافیوں ، سیاسی راہنماوں کو حکومت سے یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ بجلی بنانے والے ماحول دشمن پاور پلانٹ بند کریں اور ماحول دوست ذرائع (پانی ، شمسی توانائی اور ہوا) سے بجلی بنائیں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین

الف نظامی

لائبریرین
30 اکتوبر 2024
سموگ سے نجات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صنعتی علاقوں میں شجرکاری بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے گرد جدید ٹیکنالوجی سے گرین رنگ بنانے کا انقلابی فیصلہ کر لیا، لاہور گرین ماسٹر پلان کے تحت درختوں کی دیوار بنائی جائے گی، درختوں کا حفاظتی حصار بنا کر کاربن کی روک تھام اور آکسیجن کی مقدار بڑھائی جائے گی ، ہر درخت کی جیو ٹیگنگ بھی ہو گی، صنعتوں کے اشتراک عمل سے شجرکاری بڑھائی جائے گی۔

سموگ کے تین ماہ میں طلبہ اور تعلیمی اداروں کو خاص طور پر گرین پراجیکٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں اور طلبہ کو بھی گرین فورس بنانے کی ہدایت کر دی۔
--
تبصرہ:
شجر کاری کرنا اچھی بات ہے لیکن سموگ کی بنیادی وجہ انڈیا اور پاکستان کے تھرمل پاور پلانٹس ہیں جو گھٹیا ترین کوالٹی کے سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے آئلRFO:residual fuel oil اور کوئلہ سے بجلی بناتے ہیں۔ ماہرین ماحولیات ، صحافیوں ، سیاسی راہنماوں کو حکومت سے یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ بجلی بنانے والے ماحول دشمن پاور پلانٹ بند کریں اور ماحول دوست ذرائع (پانی ، شمسی توانائی اور ہوا) سے بجلی بنائیں۔
 
آخری تدوین:
Top