الف نظامی
لائبریرین
وزیراعلی پنجاب مياں شہباز شريف نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غريب ملازمين پر بيروز گاری کی لٹکتی ہوئي تلوار ہٹا دي گئي ہے۔ اب ان کو ريگولر ملازمين کي تمام مراعات مليں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پبلک سروس کمشن پر کام کا بہت زيادہ بوجھ ہے۔ جس کو کم کرنے کے ليے ايک شفاف طريقہ کار اپنايا جائے گا۔ اين ايف سی ايوارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائي حکومت کی پوری خواہش ہے کہ ملکي وسائل يکساں طور پر تمام صوبوں کو مليں۔
تبصرہ:
الیکشن سے قبل ووٹ حاصل کرنے کے حربے
تبصرہ:
الیکشن سے قبل ووٹ حاصل کرنے کے حربے