پنجاب نہیں جاوں گی

مووی بہت ہی اچھی بنی ہے لیکن نیٹ پر آپ کو نہیں ملے گی ابھی 5، 6، ماہ انتظار کریں یا پھر سینما ہال کا رُخ کر لیں دیکھنے کے لیے
 
ابن توقیر

محفلین
سکرین پر دیکھی تھی،کہیں کہیں اوور لگی لیکن یہ احساس ضرور تھا کہ ہماری انڈسٹری بہتری کی جانب قدم اٹھا چکی ہے۔جب پنجاب نہیں جائوں گی کی ٹکٹ لی تھی تب ایک دوست "بادشاہو" دیکھنا چاہ رہے تھے میں نے ان کی نہیں مانی ۔مزے کی بات کہ تب بادشاہو ہمارے پاس لگی ہی نہیں تھی۔دو دن قبل جب بادشاہو کی ٹکٹ ملی تو میرے وہی دوست فلم دیکھنے کے بعد کہہ رہے تھے کہ شکر ہے عید پر بادشاہو نہیں دیکھی کہ اس سے تو کافی بہتر تھیں پنجاب اور نامعلوم افراد۔
 
ہادیہ

محفلین
ایکٹر ان لاء بہت مزے کی سادھی سی فلم ہے۔ لیکن ایک اچھے تھیم کے ساتھ پیش کی ہے۔اور جوانی پھر نہیں آئے گی بھی مزے کی ہے کامیڈی مووی ہے۔ لیکن وہ مووی دیکھنے کے بعد بھی اچھا لگا کم از کم پاکستانی فلم انڈسٹری ڈنڈے گھوڑے ،غنڈے ٹائپ وغیرہ ٹیپیکل سوچ کی حامل موویز سے آگے نکلے ہیں ۔
 
مٹی والے بم رہ گئے لکھنے
 
شہزاد وحید

محفلین
نا معلوم افراد 2 تو مجھے بلکل پسند نہیں آئی۔ ریلیز کے روز ہی رات 12 بجے والا شو دیکھا تھا۔ ایک ہم تھے کہ صبح تین بجے سینما ہال سے کوستے ہوئی نکل رہے تھے اور ایک وہ تھے جو دوسرے ہال سے پنجاب نہیں جاؤں گی کو سراہتے ہوئے نکل رہے تھے۔
 
توقیر عالم

بھائی وہ کہاوت نہیں سنی کے مشورہ لینا چاہیے چاہے دیوار سے ہی سہی تو آپ بھی گوگل سے مشورہ کر لیتے
 
لیا تھا نا مشورہ اپنے اس دوست سے جس کا مشورہ ماننے کے بعد ہر دفعہ میں یہی کہتا ہوں کہ کبھی زندگی میں دوبارہ اس کا مشورہ نہیں لوں گا۔
 
کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جو زیادہ اعتماد کے قابل نہیں ہوتے ایسے معملات میں
 
Top