پنجاب پولیس کی ویب سائیٹ ہیک

فخرنوید

محفلین
پنجاب پولیس کی ویب سائیٹ بھارتی ہیکر نے ہیک کر لی ہے
35329_128014917240381_100000956196387_124765_6390143_n.jpg


پنجاب پولیس سائیٹ
 

فاتح

لائبریرین
ویب سائٹ ڈی فیس منٹ کوئی بہت بڑا کمال نہیں ہے۔ ہیکنگ سیکھنے کے خواہش مند بچے سب سے پہلے یہی کام کرتے ہیں کہ یہ قدرے سہل ہے۔ اس پر اتنا شدید رد عمل دکھانا عقل مندی نہیں۔ ناسا، این ایس اے، ایف بی آئی اور سی آئی اے جیسی ویب سائٹیں بھی آئے دن ڈی فیس ہوتی رہتی ہیں۔
پاکستانی سکرپٹ کڈیز انڈین سائٹوں کو اور انڈین سکرپٹ کڈیز پاکستانی سائٹوں کو ڈی فیس کرتے ہی رہتے ہیں جس کی وجہ باہمی دشمنی تو ہے ہی لیکن ساتھ ساتھ دونوں ملکوں میں ہی نہ تو ویب سرورز کی سیکیورٹی آڈیٹنگ پر کوئی خاص توجہ دی جاتی ہے اور نہ ہی فوری اپڈیٹس کا رواج ہے۔
روس، چین، پاکستان اور انڈیا کے گلی محلوں میں اس قسم کے بچے (سکرپٹ کڈیز) موجود ہوتے ہیں جو فراغت کے اوقات میں ویب سائٹوں پر ایسے بینرز لگاتے رہتے ہیں۔
 
Top