پنجاب کے 20 سے زائد وزرا کے محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار: رپورٹ

جاسم محمد

محفلین
پنجاب کے 20 سے زائد وزرا کے محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار: رپورٹ
196364_6160210_updates.jpg

فائل فوٹو: پنجاب کابینہ
لاہور: پنجاب کے 20 سے زائد وزرا کے ماتحت محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی۔

پنجاب کے وزرا کے ماتحت محکموں کی کارکردگی پر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ نے رپورٹ تیار کرلی جو وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 20 سے زائد وزرا کے ماتحت محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے محکمے کی کارکردگی 33 فیصد اور وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کے محکمے کی کارکردگی 21 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبائی وزیر سیاحت یاسر ہمایوں کے محکمے کی کارکردگی 31 فیصد، وزیر سوشل ویلفییر اینڈ بیت المال محمد اجمل کے محکمے کی کارکردگی 37 فیصد، وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری کے محکمے کی کارکردگی 38 فیصد جب کہ وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے محکمے کی کارکردگی 39 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے تمام صوبائی محکموں کے لیے 238 ارب روپے مختص ہیں، 14 کھرب کا بجٹ صوبائی محکموں کو جاری کیا گیا جس میں سے 91 ارب روپےاستعمال ہوئے۔
 
Top