پنجاپ کے 7اضلاع شدت پسندوںکے زیراثرآنے کی اطلاع

46_01.gif
 
راشد احمد

محفلین
سب پروپیگنڈا ہے۔

یہ سب میدانی علاقے ہیں۔ یہاں تو طالبان کامیاب نہیں ہوسکتے۔

بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں یورینیم بہت ہے۔ میانوالی، خوشاب میں اٹامک انرجی کمیشن کے پراجیکٹس چل رہے ہیں۔ اس لئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
 
دوست

محفلین
پنجاب میں پولیس کا سسٹم خاصا مضبوط ہے۔ دوسرے یہاں سوات یا اسے علاقوں سے متعلق شرپسند قسم کے افراد کو پہچاننا ان کے اپنے مقامات کی نسبت آسان ہوگا۔ اس لیے یہاں‌ وہ حالات نہیں ہوسکتے جیسے سوات میں ہیں۔
 
عسکری

معطل
یار کیا فضول خبر ہے ۔اب ہمارے اضلاع میں طالبان ہوں گے۔صاف میدانی علاقہ جہاں نا کوئی ٹیلہ ہے نا پہاڑ چھپنے کو ملیں گے پیپل کے درخت سیدھی سڑکیں ہیں نیٹورک اتنا مضبوط ہے کہ چپے چپے پر پولیس چوکیاں تحصیلوں میں فوجی چھاونیاں ضلعوں میں فوجی کورز اور عوام سرائیکی جو سدھی سادی صوفی اسلام کی مانتی ہے اور مولویوں کو اچھا نہیں سمجھتی میلے لگتے ہیں لوگ خوش ہو جاتے ہیں موت کا کنواں دیکھ کر اور پھر جا کر کھیتی باڑی کرتے ہیں سال بھر۔کیا ایسی دیسی زندگی میں کسان کل سے کسی کدال چھوڑ کر اے کے 47 اٹھا لیں گے؟ نا ممکن یہ ہمارا علاقہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ امن پسند لوگوں کا علاقہ ہے۔یہ ڈھکوسلے پتہ نہیں کون اور کیوں چھوڑ رہا ہے۔
 
ساجد

محفلین
پینٹ شرٹ کی جگہ شلوار قمیض زبردستی پہنانا بھی طالبان کے اسلام کا حصہ ہے۔
انا للہ و انا الیہ رٰجعون۔
 
قمراحمد

محفلین
کوئی بات نہیں اگر آ بھی گئے تو نواز شریف اور شہباز شریف اِن سے کوئی نا کوئی ڈیل کر لیں گے۔ ویسے بھی نواز شریف تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کے طالبان سے مزاکرات کرنے چاہیں۔۔۔
 
خرم

محفلین
یار کیا فضول خبر ہے ۔اب ہمارے اضلاع میں طالبان ہوں گے۔صاف میدانی علاقہ جہاں نا کوئی ٹیلہ ہے نا پہاڑ چھپنے کو ملیں گے پیپل کے درخت سیدھی سڑکیں ہیں نیٹورک اتنا مضبوط ہے کہ چپے چپے پر پولیس چوکیاں تحصیلوں میں فوجی چھاونیاں ضلعوں میں فوجی کورز اور عوام سرائیکی جو سدھی سادی صوفی اسلام کی مانتی ہے اور مولویوں کو اچھا نہیں سمجھتی میلے لگتے ہیں لوگ خوش ہو جاتے ہیں موت کا کنواں دیکھ کر اور پھر جا کر کھیتی باڑی کرتے ہیں سال بھر۔کیا ایسی دیسی زندگی میں کسان کل سے کسی کدال چھوڑ کر اے کے 47 اٹھا لیں گے؟ نا ممکن یہ ہمارا علاقہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ امن پسند لوگوں کا علاقہ ہے۔یہ ڈھکوسلے پتہ نہیں کون اور کیوں چھوڑ رہا ہے۔
طالبان کا نظریہ پہاڑوں کا محتاج نہیں ہے۔ مسعود اظہر بھی بہاولپور سے ہی ہے۔ عرب ممالک اور ان کی مذہبی فکر کا کافی اثر ورسوخ بڑھ رہا ہے ان علاقوں میں۔ اس کے علاوہ بھارت کا قرب بھی ان علاقوں کو بالخصوص بہاولپور ڈویژن کو ایک آسان ہدف بناتا ہے۔
 
Top