پنلٹی کک کے قواعد میں تبدیلی

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام

فیفایعنی فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسو سی ایشن نے پینالٹی کک کے لیے اصول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے اور پینالٹی لینے والے کھلاڑی کو کک کرنے سے قبل گول کیپر کو حکمت عملی کے تحت جھانسا دینے والی حرکت سے منع کر دیا گيا ہے۔

پینالٹی لینے والے کھلاڑی عام طور پر شوٹ کرنے سے پہلے بال کے پاس جھکتے یا اس طرح پینترا بدلتے ہیں کہ گول کیپر فریب کھا جاتا ہے۔

اس کے تحت کئی بار کھلاڑی پہلے بال کو ایک جانب کک کرنے کا بہانہ کرتا ہے اور جیسے ہی کیپر اس طرف بال کو روکنے کی کوشش کرتا ہے کھلاڑی دوسری جانب بال کو کک کرکے گول میں ڈال دیتا ہے۔

فٹبال کے تعلق سے عالمی ادارے فیفا کا کہنا ہے کہ اس طرح کی چال بازی در اصل کھیل کی روح کے منافی ہے اس لیے اس پر پابندی لگادی گئی ہے۔

تاہم پینالٹی لگانے والے کھلاڑی کو اب بھی اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ شوٹ کرتے وقت درمیان میں اچانک رک جائے اور پھر دوڑ کر شاٹ لگائے۔​


مزید پڑھیں۔۔
 

طالوت

محفلین
میرے خیال میں تو یہ جھانسے کا عمل مسلسل ہوتا ہے ۔ یعنی آپ کے پیر کا نشانہ اور تیور کسی ایک طرف اشارہ کر رہے ہوتے ہیں اور گیند دوسری طرف پھینک دیتے ہیں ۔ بہرحال فٹبال کے پنڈت بہتر جانتے ہیں ۔ ہمیں تو ورلڈ کپ کا انتظار ہے ،
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے بھی یہ عجیب سی پابندی لگ رہی ہے۔ میرے خیال میں فٹبال میں اس داؤ کا استعمال پیلے نے شروع کیا تھا۔ یہ جھانسا دکھانے کے لیے بھی کافی مہارت درکار ہے۔ بہرحال یہ تو فٹ بال کی اتھارٹی بہتر سمجھتی ہے کہ کیا کیا جانا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
صرف پینلٹی کیا، گراؤنڈ میں بھی باڈی ورک سے جھانسے ہی دیتے رہتے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
اگر بات کو سمجھا جائے تو میرا خیال ہے کہ پابندی صرف اس بات کی ہے کہ جب کھیلاڑی کک کرنے کے لیئے دوڑنا شروع کردیتا ہے تو بھیج میں نہ رکے
باقی دوڑتے ہوئے پیر ایک طرف مارنا بال دوسری طرف تو اس پر پابندی نہیں ہوسکتی
کیونکہ یہ کک کرتے ہوئے صرف ماہر فٹبالر ہی مارسکتا ہے
زین الدین زیڈان نے آخری ورلڈکپ کے فائنل میں پیلنٹی پر کک کی تھی وہ اسی طرح کی کک تھی
 
Top