پوسٹ کے موضوع کا خیال رکھیں

الف عین

لائبریرین
اکثر میں محسوس کر رہا ہوں کہ تانا بانا کچھ چل رہا ہوگا اور بات کہیں سے کہیں پہنچ رہی ہے۔ چاہے باتیں مزے کی ہو رہی ہوں۔ لیکن بہتر ہے کہ جہاں موضوع تبدیل ہو جائے اسے 'فانٹ کی تلاش' پر گفتگو کی طرح منتقل کر دیا جائے۔ بات چل رہی ہے تعارف کی اور دانیال بخاری نے ونڈوز ۹۸ کے انسٹالیشن کی بات شروع کر دی۔ اسی طرح میں بھی اس غلطی میں مبتلا ہو گیا اور آر ایس ایس فیڈ پر غلط فورم میں گفتگو شروع ہو گئی تھی، اور میں نے بھی اسی میں پوسٹ کر دیا اپنا مسئلہ۔ ماڈریٹر بھی بھلے ہی کسی غلط قسم کی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر سکتا ہے مگر منتقلی کا کام تو منتظمین اعلیٰ ہی کر سکتے ہیں۔ تو عرض ہے کہ سارے ممبران دھیان رکھیں کہ کس فورم میں گفتگو میں حصہ لے رہے ہیں۔ اور اگر پھر بھی غلطی ہو جائے تو منتظمین اسے صحیح مقام پر منتقل کر دیں اس سے پہلے کہ وہ خود بھی اس نئی گفتگو میں ان جانے میں شریک ہو جائیں۔
 
جی بہت ہی مثبت اور اہم بات ہے اس طرح کم از کم یہ تو پتا چلتا رہتا ہے کہ ادھر کیا ہو رہا ہے اور پھر مختلف دلچسپیوں کے مضامین کی تلاش میں آسانی ہوتی ہے۔
 

اجنبی

محفلین
جنابِ عالی ہوتا ہی یوں ہی ہے فورمز پر کہ بات سے بات نکلتی ہے اور پھر دور تک جاتی ہے
 
Top