محمدابوعبداللہ
محفلین
پوشیدہ ہیں دل میں کہ کلیجے میں نہاں ہیں
کیا جانیے تیرِ نگہِ یار کہاں ہیں
مٹی میں ملانے کو سوئے قبر رواں ہیں
ہم دوش پہ احباب کی اک بارِ گراں ہیں
غیروں پہ تلطف ہے ترحم ہے کرم ہے
معلوم ہوا آپ بڑے فیض رساں ہیں
پھولی نہ پھلی شاخِ امید اپنی کبھی آہ
ہم گلشنِ آفاق میں پامالِ خزاں ہیں
حیران ہوں مدہوش ہوں بیخود ہوں سراپا
جلوے کے اثر یوں مری صورت سے عیاں ہیں
کہتا ہے کوئی برقِ تجلی کو دکھا کر
اے طالبِ دیدار ترے ہوش کہاں ہیں
کچھ منہ سے جو بولیں تو کہیں رازِ حقیقت
کیوں مہر سرِ قفل درِ گنج نہاں ہیں
جاگیرِ لحد موت نے بخشی ہے عدم میں
اب ہم کو یہ دعوی ہے کہ ہم اہل مکاں ہیں
مضمون نہیں ہے تو نہ ہو اپنی غزل میں
اکبرؔ یہی کیا کم ہے کہ ہم اہل زباں ہیں
کیا جانیے تیرِ نگہِ یار کہاں ہیں
مٹی میں ملانے کو سوئے قبر رواں ہیں
ہم دوش پہ احباب کی اک بارِ گراں ہیں
غیروں پہ تلطف ہے ترحم ہے کرم ہے
معلوم ہوا آپ بڑے فیض رساں ہیں
پھولی نہ پھلی شاخِ امید اپنی کبھی آہ
ہم گلشنِ آفاق میں پامالِ خزاں ہیں
حیران ہوں مدہوش ہوں بیخود ہوں سراپا
جلوے کے اثر یوں مری صورت سے عیاں ہیں
کہتا ہے کوئی برقِ تجلی کو دکھا کر
اے طالبِ دیدار ترے ہوش کہاں ہیں
کچھ منہ سے جو بولیں تو کہیں رازِ حقیقت
کیوں مہر سرِ قفل درِ گنج نہاں ہیں
جاگیرِ لحد موت نے بخشی ہے عدم میں
اب ہم کو یہ دعوی ہے کہ ہم اہل مکاں ہیں
مضمون نہیں ہے تو نہ ہو اپنی غزل میں
اکبرؔ یہی کیا کم ہے کہ ہم اہل زباں ہیں
مدیر کی آخری تدوین: