پولنگ کی تیاریاں اور سکیورٹی انتظامات

پاکستان میں عام انتحابات کے لیے پولنگ میں چند گھنٹے ہی باقی ہیں، جمعرات کی رات کو سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم ختم ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن پولنگ کی تیاریوں کو آخری شکل دینے میں مصروف ہے

130510113426_election-materials.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
ملک بھر میں پولیس، نیم فوجی دستوں کے علاوہ پاکستان فوج کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور وہ پولنگ کے سامان کی ترسیل کی نگرانی بھی کر رہے ہیں

130510113445_election-karachi-three.jpg
 
مختلف شہروں میں پولنگ کا سامان وصول کرنے کے لیے پریزائڈنگ افسران کو ایک ہی جگہ آنا پڑا جس کی وجہ سے بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی

130510113443_election-peshawar-three.jpg
 
ملتان شہر میں بی بی سی کے نامہ نگار ظہیر الدین بابر کے مطابق قومی اسمبلی کے چار حلقوں کی پولنگ کا سامان وصول کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد پریزائیڈنگ افسران کو ایک ہی مقام سول لائنز کالج آنا پڑا

130510113437_election-multan.jpg
 
بیلٹ پیپر، باکس، عارضی دیواریں، میز اور سٹیشنری کی وصولی کے لیے تین کمروں کے باہر طویل قطاریں لگی رہیں۔محدود جگہ میں رش کے باعث دھکم پیل کا سلسلہ جاری رہا۔ ملتان کی گرمی میں تھک ہار کر مرد و خواتین نے درختوں کے سائے میں پناہ لی

130510114022_multan-elections04.jpg
 
خواتین افسران کے لیے سامان وصول کرنے کا الگ بندوبست نہیں کیا گیا۔ رُخسانہ امان ہمت ہار کر دور جا کھڑی ہوئیں۔’آج سامان کی تقسیم اتنی بدنظمی سے ہو رہی ہے تو کل میرا نہیں خیال کہ پولنگ سٹیشن پر سکیورٹی کے بھی اچھے انتظامات ہوں گے۔‘

130510113439_election-multan-two.jpg
 
تقسیم کے مقام سے عملے اور سامان کو پولنگ سٹیشن تک پہنچانے کے لیے سرکاری بسوں کا انتظام تھا جنہیں پولیس کی نگرانی میں جانا تھا۔کسی نے اپنی مدد آپ کے تحت منزل تک پہنچنے کی ٹھان لی۔تو کسی کو ذاتی سواری مل گئی لیکن یہ بکس اور بیلٹ جائیں گے کہاں؟

130510115318_multan13.jpg
 
پریزائیڈنگ افسر کو سترہ سو، اور دیگر عملے کو تیرہ سو روپے فی فرد جبکہ خواتین کو چار سو روپے اضافی اجرت ملے گی

130510113441_multan-three.jpg
 
Top