پولکہ تولاماخ نامی عزائی رسم

حسان خان

لائبریرین
'پولکہ تولاماخ' نامی عزائی رسم ایرانی آذربائجان کے ضلع عجب شیر کے گاؤں شیشوان سے مخصوص رسم ہے۔ یہ رسم شبِ تاسوعا اور شبِ عاشورا میں عمل میں آتی ہے۔ مقامی ترکی زبان میں 'پولکہ' کپڑے سے بنائی گئی آتشیں گیند کو کہتے ہیں جسے تیل میں بھگو کر آگ لگائی جاتی ہے۔ پھر کچھ افراد انہیں بلند زنجیروں سے باندھ کر سر کے اوپر گھماتے ہیں۔ آخر میں ان پر بالٹی سے پانی پھینک کر آگ بجھائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے عقیدے کے مطابق یہ آتش گردانی جنگِ کربلا کے بعد خیموں میں آتش زنی کی یاد میں کی جاتی ہے۔
اس رسم کو آذری ترکی میں پولکہ تولاماخ (= پولکہ پھینکنا) کہا جاتا ہے جبکہ فارسی میں اس کا عام طور پر ترجمہ مشعل گردانی کیا جاتا ہے۔
اطراف و اکناف سے کئی لوگ اس منفرد رسم کو دیکھنے اس گاؤں میں آتے ہیں۔

693598.jpg

693597.jpg

693600.jpg

693599.jpg

693601.jpg

693602.jpg

693604.jpg

693603.jpg

693605.jpg

693607.jpg

693606.jpg

693608.jpg

693609.jpg

693610.jpg

693611.jpg

693613.jpg

693612.jpg

693614.jpg

693615.jpg

693616.jpg


ماخذِ تصاویر
 
Top