پٹھو گرم

ساجد

محفلین
آج کراچی میں پی ٹی آئی کے تبدیلی رضاکاروں اور پی پی پی کے جیالوں کے درمیان "پٹھو گرم " کھیلا گیا ۔ جس میں بظاہر تو پی پی پی کے جیالے پٹھو بنانے میں کامیاب رہے ہیں لیکن سیاسی پٹھووں اور پٹھوں کو اب عوامی رد عمل کا احساس ہو جانا چاہئے ۔
-----------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
یہ بات اصولی ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ کے تمام عناصر کو راستوں اور شاہراہوں کی بندش سے روک دیا جانا چاہئے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اسلام آباد میں موجودہ وزیر اعظم ہاؤس سے پہلے وزارت خارجہ کے پیچھے ایک سڑک پر کچھ عرصہ کے لیے ایک عارضی وزیر اعظم ہاؤس بنایا گیا تھا۔ اس سڑک کا نام "شاہراہ جمہوریت" ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ "شاہراہ جمہوریت" کے نیچے "یہ شارع عام نہیں ہے" کا بورڈ بھی لگا ہوا تھا۔

مطلب آپ خود نکال لیں۔
 
قیصرانی

زبردست :)
 
Top