تاسف پچپن سال سے درس بخاری دینے والے ولی شیخ سلیم اللہ صاحب دنیا سے کوچ کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
عارف، فقیہ، عالم بے مثل، نکتہ داں
کہنے کو ایک فرد، حقیقت میں انجمن

دربارِمدنی کا نشاں جس کی بزم تھی
فیضانِ مدنی سے وہ خود سلیمِ زمن

راہِ سفر میں اس سے اجل نے یہ کہا
اے نفس مطمئنہ! چل اب جانبِ وطن
 
مدیر کی آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت کرے۔جنت کے اعلی درجات دے۔قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔لوحقین کو صبر عظیم دے اور مرحوم کے لئے صدقئہ جاریہ بنا دے۔ آمین!
 

ابن عثمان

محفلین
انا لله و انا اليه راجعون .​

بلاشبہ مولانا سلیم اللہ خان ؒبہت بڑے عالم تھے ۔ اور بہت متقی انسان تھے ۔ اتنے بڑے عالم اور اتنی عاجزی بہت کم لوگوں میں دیکھی ہے ۔​
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔ ان کے درجات کو بلند فرمائے ۔ آمین​

ان کی کتابکشف الباری ۔۔۔۔دور حاضر میں اردو زبان میں صحیح بخاری کی احادیث کی مفصل تشریح کے لئے مشہور ترین کتب میں سے ہے ۔
اس کتاب میں مولانا سلیم اللہ ؒ کے درسی افادات کو ان کے شاگردوں نے تحقیق کے ساتھ قدیم و جدید علماء کی تشریحات سے مزین صحیح بخاری کی شروح کا انسائیکلوپیڈیا اور خلاصہ بنا دیا ہے ۔​

اس کتاب کی ۱۸ جلدیں غالباََنیٹ پر موجود ہیں ۔ روزنامہ اسلام وغیرہ میں آیا ہے کہ ۲۴ جلدوں میں شرح ہے ۔یہ غالباََ مکمل کا ذکر نہیں ہے ۔ ۔ اندازہ تو ۴۵ سے اوپر جلدوں کا بنتا ہے ۔۔۔کیونکہ ۱۸ جلدوں میں تو آدھی کتاب کی شرح ہے ۔۔۔​

واللہ اعلم​

اللہ تعالیٰ ان کو اس کی جزا عطا فرمائے۔ آمین​
 

الشفاء

لائبریرین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ عزوجل ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔۔۔آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top