کاشفی

محفلین
پگلی
(فرزانہ نیناں)

سپنےبنتےنیناں پر
ہونٹ جب اپنےرکھ دوگے
دھیرےدھیرےسرگوشی میں، کانوں سے،کچھ کہدوگے
اور میں۔۔۔آنکھیں موندےموندے
کروٹ اپنی بد لوں گی
گہری نیند کی شوخ ادا کو، چپکےچپکے، کھولوں گی
آنچل میں چہرےکو چھپا کر، کَن اَکھیوں سےدیکھوں گی
چاند کی چوڑی سےکرنیں،چھن چھن،چھن چھن ،ٹوٹیں گی
جھیل سی ٹھہری دھڑکن اُس دَم
دھک دھک ،دھک دھک بولےگی
اور تم بھی، دھیرےسےہنس کر
مجھ کو کہدوگے
پگلی۔۔۔!!!
 

کاشفی

محفلین
شکریہ جناب الف عین صاحب، سخنور صاحب، خوشی صاحبہ اور فرحان دانش بھائی۔۔آپ تمام ہستیوں کا بیحد شکریہ۔۔خوش و خرم رہیں۔۔آمین
 
Top