پھر ایک غزل (محبت)

ایک محبت کرنے والا اپنی محبت کے بارے میں بتارہا ہے
اگر نفرت بھی پائے گی محبت
محبت ہی لٹائے گی محبت

محبت سے تمہاری جیت پر بھی
بڑی خوشیاں منائے گی محبت

کسی کے ظلم جب تم بھی سہو گے
تمہیں پھر یاد آئے گی محبت

خدا رکھے سدا تم کو سلامت
دعا کے گیت گائے گی محبت

بہت لمبی رفاقت ہے جو ان سے
وہ کیسے بھول پائے گی محبت

ترے دل کے چمکتے آئینے میں
ہمیشہ مسکرائے گی محبت

تعلق جو بھی ہے خورشید ان سے
اسے ہنس کے نبھائے گی محبت
 
یاسر شاہ

محفلین

خورشید بھائی ۔السلام علیکم
غزل /نظم میں اصلاح کی گنجائش مجھے تو محسوس نہیں ہوتی۔اچھی لگی۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
 
خورشید بھائی ۔السلام علیکم
غزل /نظم میں اصلاح کی گنجائش مجھے تو محسوس نہیں ہوتی۔اچھی لگی۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

استادِ محترم اگر ایسا ہے تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس کا کریڈٹ آپ لوگوں کو جاتا ہے- آپ لوگوں کی اصلاح میرے لیے مشعلِ راہ کا کام کرتی ہے- اور یہ شاید اسی کا ہی نتیجہ ہے
 
استادِ محترم اگر ایسا ہے تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس کا کریڈٹ آپ لوگوں کو جاتا ہے- آپ لوگوں کی اصلاح میرے لیے مشعلِ راہ کا کام کرتی ہے- اور یہ شاید اسی کا ہی نتیجہ ہے
بھائی جی ایک دفعہ پھر شکریہ
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
اگر نفرت بھی پائے گی محبت
محبت ہی لٹائے گی محبت

محبت سے تمہاری جیت پر بھی
بڑی خوشیاں منائے گی محبت

کسی کے ظلم جب تم بھی سہو گے
تمہیں پھر یاد آئے گی محبت

خدا رکھے سدا تم کو سلامت
دعا کے گیت گائے گی محبت

بہت لمبی رفاقت ہے جو ان سے
وہ کیسے بھول پائے گی محبت

ترے دل کے چمکتے آئینے میں
ہمیشہ مسکرائے گی محبت

تعلق جو بھی ہے خورشید ان سے
اسے ہنس کے نبھائے گی محبت
اچھی شاعری ہے خورشید بھائی۔ ماشاءاللہ۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
سلامت رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیں۔ آمین۔
 
اچھی شاعری ہے خورشید بھائی۔ ماشاءاللہ۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
سلامت رہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیں۔ آمین۔
بہت شکریہ ! میں آپ کی تحریروں کا مداح ہوں- آپ کی تحریروں میں الفاظ کا چناؤ اور ان کا استعمال بہت خوبصورت اور موثر ہوتاہے-ایسے لگتا ہے کہ جیسے کسی نے بہت سے خوش رنگ پھولوں کو یکجا کرکے خوشنما گلدستہ بنا دیا ہو-
آپ کی طرف سے یہ تبصرہ میرے لیے ایک ٹرافی ہے-
 
آپ کی محبت کا قرض دار ہوں خورشید بھائی۔میرا ماننا ہے کہ خوبصورت الفاظ نہیں ہوتے بلکہ وہ دل ہو تا ہے جسے چھو کر ہمارے لفظ اثر چھوڑ جاتے ہیں وگرنہ تو سنگلاخ چٹانوں پر بارش برس بھی جائے تو سبزہ نہیں اُگتا۔ بہت شکریہ آپ کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کا۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آمین۔
 
Top