پھر خریدارِ جنوں سرمدِ مجذوب ہوا

سید ذیشان

محفلین
داستاں سن کے ہوئے کوہ و فلک گریہ کناں
وہ بتِ سنگ کسی طور نہ مرعوب ہوا
کیا کہنے جناب :)
کیا خوب غزل کہی ہے
واہ واہ
اسلوب ندرت خیال الفاظ کی نشست و برخاست روانی حسن سب ہی خوب ہیں
اللہ کرے زور قلم زیادہ

پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ، شاہ صاحب۔ :)
 
طفلِ شش ماہ، لبِ خشک، چلا دنیا سے
خونِ اصغر سے رخِ شاہ پہ مرطوب ہوا
واہ واہ !
بہت خوب غزل ہے بھئی واہ !
آپ بھی شاعر ہیں یہ معلوماتی ٹھہرا ہمارے لیے :)
غزل پر ڈھیروں داد قبول کیجے ۔
 
طفلِ شش ماہ، لبِ خشک، چلا دنیا سے
خونِ اصغر سے رخِ شاہ پہ مرطوب ہوا
واہ واہ !
بہت خوب غزل ہے بھئی واہ !
آپ بھی شاعر ہیں یہ معلوماتی ٹھہرا ہمارے لیے :)
غزل پر ڈھیروں داد قبول کیجے ۔
آخر عروض انجن کا کچھ فائدہ تو ہونا چاہئے :heehee:
 

سید ذیشان

محفلین
طفلِ شش ماہ، لبِ خشک، چلا دنیا سے
خونِ اصغر سے رخِ شاہ پہ مرطوب ہوا
واہ واہ !
بہت خوب غزل ہے بھئی واہ !
آپ بھی شاعر ہیں یہ معلوماتی ٹھہرا ہمارے لیے :)
غزل پر ڈھیروں داد قبول کیجے ۔

بہت شکریہ مدیحہ بہن۔ :)

ہم نے بھی سوچا کہ انگلی کٹا، شہیدوں میں نام لکھوا دیتے ہیں۔ :D
 

صائمہ شاہ

محفلین
بہت خوب
اس شعر کے بارے میں کچھ شُبہ ہے یہاں کچھ زیادہ ہی انکساری سے کام لیا آپ نے

کیا ہوئی بزمِ جہاں میں تری خاطر داری
حیف اب تک نہ مگر ایک کا محبوب ہوا

( کم از کم بھابھی کے محبوبِ نظر تو ہوں گے ) :)
 
شہادت کا سرٹیفیکیٹ ڈاک کے ذریعے بجھوا رہیں ہیں یا پھر ای-میل کے۔ :p
توبہ توبہ خدا خدا کیجئے !!!
شہادت کے رُتبے پر آپ فائز ہو رہے ہیں اور سرٹیفیکٹ ہم سے منگوا رہے ہیں :heehee:
کسی سرٹیفائڈ شہید سے رابطہ کیجئے نہ :battingeyelashes:
 

سید ذیشان

محفلین
بہت خوب
اس شعر کے بارے میں کچھ شُبہ ہے یہاں کچھ زیادہ ہی انکساری سے کام لیا آپ نے

کیا ہوئی بزمِ جہاں میں تری خاطر داری
حیف اب تک نہ مگر ایک کا محبوب ہوا

( کم از کم بھابھی کے محبوبِ نظر تو ہوں گے ) :)
ہاہاہا۔

انکساری کہاں ہے اس میں؟

حیف اب تک نہ مگر ایک کا محبوب ہوا

اس مصرعے میں تو بس اتنا کہا ہے کہ ایک کا محبوب نہیں ہوا۔ ایک سے زیادہ کا تو ہو سکتا ہے۔ :D
 
Top