تعارف پھر سے آ دھمکا ہوں۔۔۔

aamir zulfiqar

محفلین
چند ماہ قبل اردو فورم پر آیا تو اس قدر سلیس اردو اور ادب آداب دیکھ کر دل بہت شاد ہوا۔۔۔ مصروفیات اور موبائل کا ماڈل پرانا ہونے کی وجہ سے اپنی حاضری برقرار نا رکھ پایا مگر دل میں چاہ تھی کہ اردو فورم سے ناطہ برقرار رکھنا چاہیے۔۔ اسکی وجہ میرے نزدیک یہ ہے کہ صرف فیس بک پر لکھنے لکھانے کا رواج تو پنپ رہا ہے مگر اچھی اردو جو کہ ازحد ضروری ہے اسکے لیے اردو محفل سے بڑھ کر اور کوئی فورم کسی کو کچھ نہیں سکھا سکتا۔۔ یہاں پر الحمدللہ دو چار پوسٹنگ پڑھ کر ہی میرے خود کے لہجے اور الفاظ میں بھی تشنگی خلوص اور ادبی زبان کے اثرات نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ میرے لیے یہ فورم استاد کی حیثیت رکھتا ہے اور اس فورم سے ناطہ ہمیشہ رہے گا کیونکہ میں جو کچھ یہاں سیکھ پاتا ہوں کہیں اور نہیں سیکھ پاتا۔ میری ادب کی بھوک مجھے یہاں دوبارہ کھینچ لائی ہے۔ ورنہ شاید میں نا آتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تجمل حسین

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے اب آپ دوبارہ غائب نہیں ہوں گے بلکہ ہمارا ساتھ دینے اور محفلین کا دم ناک میں کرنے لیے حاضری دیتے رہیں گے۔ :)
 
Top