پھر نیناں کیسے ضبط کریں؟!

عینی مروت

محفلین
پھرنیناں کیسے ضبط کریں؟!

جب شام و سحر
احساس کے در پہ
ارمانوں کا خون گرے!۔
جب خواہش کی پہلی کونپل
پہلی مسکان کے کِھلتے ہی
مرجھا جائے جاں ہار چلے
اس عمرِ رواں کا ہر لمحہ
جب ناقدری کی بھینٹ چڑھے
جب دل ہو بہت تنہا تنہا
حالات بھی ہوں برہم برہم
تب تو ہی بتا میرے ہمدم!۔
پھر نیناں کیسے ضبط کریں؟!۔

نور العین عینی​
 
عینی مروت

محفلین
خوب بیٹا، لیکن ’نیناں‘ تو ’آمکھیں‘ کا ہم وزن ہی ہے۔ پھر یہ ’بالی ووڈیت‘ کیوں
شکریہ استاد محترم ،دراصل یہ میرے پسندیدہ الفاظ میں سے ہے اور عنوان میں بھی بھلا لگا
جبکہ بالی ووڈیت سے تو اپنازیادہ واسطہ نہیں۔
:)
 
ثامر شعور

محفلین
بہت خوب۔

نیناں پر گفتگو سے ایک واقعہ یاد آگیا ۔ نیا نیا شاعری سیکھنے کا شوق تھا اور ایک دن میں استادمحترم کے پاس اپنی غزل لے کر گیا جس میں ایک ہندی لفظ (شاید آشا) استعمال کیا تھا۔ کہتے ہیں یہ کیوں استعمال کیا ہے ۔ میرا جواب تھاکہ بہت اچھا لگا اس لیے استعما ل کر لیا۔ انہوں نے مجھے ایک قلم اور کاغذ دیا اور کہنے لگے کہ اس پر جتنی مرتبہ چاہو یہ لفظ لکھ کر شوق پورا کر لو مگر غزل میں اچھا نہیں لگتا ۔ :):)
 
شکریہ پسندیدگی کے لیے ، اور آپکے استاد کا دیا ہوا مشورہ اگر میرے حق میں ہوا ،تو تاخیر سے ہے
:)
 
Top