غزل
(سید انشا اللہ خان انشا رحمتہ اللہ)
پھنس گئے عندلیب ہو بیکس
ہائے تنہائی اور کُنجِ قفس
ہاتھا پائی ہوئی کچھ ایسی کہ پھر
اُن کی اُنگلی کی چڑھ گئی جھٹ نس
جبکہ دیکھا کہ چھوڑتا ہی نہیں
تب تو ٹھہری کہ دیں گے بوسہ دس
ایک، دو، تین، چار ، پانچ، چھ ، سات،
آٹھ ، نو ، دس ہوئے بس انشا بس