پھولوں کا آنکھوں سے پوشیدہ حسن

جاسمن

لائبریرین
140508153151_bm_flower_01792542.jpg

بابونہ گلچہ یا کیمومائل فلوریٹ کی تصویر جس کے لیے جدید تر خودبین لینس استعمال کیا گیا۔ فوٹوگرافر اولیور میکس اور ماہر حیاتیات نکول اوٹاوا۔
140508153128_bm_flower_01792527.jpg

پرمیولا نامی پودے کی پتی کا مائیکروسکوپک عکس
140508153144_bm_flower_01792539.jpg

گلِ گاؤ چشم کے بیج جو ہوا کے ذریعے بیج دان پر آ کر چکتے اور نمو پاتے ہیں۔
140508153148_bm_flower_01792541.jpg

پھول کے زیرے دان یا بیج دان کو اگر مائیکرو لینس کی نظر سے دیکھیں تو اُس کے حسن کی حیر کچھ اور کھُل جاتی ہے۔
140508153146_bm_flower_01792540.jpg

پھول تو یوں بھی خوبصورت دکھائی دیتے ہیں لیکن پھولوں کے سرخ زیرے یا بیجوں کو جب خوردبین سے دیکھیں تو وہ کچھ اور ہی دکھائی دیتے ہیں۔
140508153133_bm_flower_01792529.jpg

تلی کے پھول کی انتہائی قریب اور حساس ترین خوردبین لینس سے بنائی گئی تصویر
140508153131_bm_flower_01792528.jpg

تلی کے پھول کی ایک پنکھڑی کی خوردبین سے لی گئی تصویر
140508153141_bm_flower_01792532.jpg

گلاب کی ایک پنکھڑی کی تصویر جو خوردبین لینس سے بنائی گئی
140508153138_bm_flower_01792531.jpg

آبی کمی کے عمل سے گذارے جانے کے بعد سنبلہ کے پھول کی پتی کی تصویر
140508153135_bm_flower_01792530.jpg

جدید ترین خوردبین لینس سے کھینچی گئی سنبلہ کی تصویر جس میں پنکھڑی کا ٹیکسچر بالکل مختلف انداز کا دکھائی دے رہا ہے
 

تلمیذ

لائبریرین
نہایت شاندار،
یہ کس کوی کی کلپنا کا ثمر کار ہے
یہ کون چتر کار ہے، یہ کون چتر کار!
خالقِ کل کی کلاکاری کےعظیم شاہکاروں کی تفصیل دکھانے کے لئے شکرگذاری،
جزاک اللہ۔!
 

جاسمن

لائبریرین
سبحان اللہ! یہ ساری کاری گری اُس ربِّ کائنات کی ہے جو مصور بھی ہے اور خالق بھی۔الحمد اللہ۔۔۔(ساری تعریفیں صرف اور صرف اللہ کے لئے ہیں )
 

تلمیذ

لائبریرین
یہ کس کوی کی کلپنا کا ثمر کار ہے
یہ کون چتر کار ہے، یہ کون چتر کار!
یہ پرانے وقتوں کی کسی انڈین فلم کا ایک گانا ہے۔باری تعالے کی حمد پر مشتمل یہ پیشکش اگر کوئی مہربان کہیں سےڈھونڈھ کر یہاں پوسٹ کر دے تو کیا ہی بات ہے۔
 
Top