کچھ عرصہ ، کتنا عرصہ؟ ایک سال؟!یہاں ہم اپنا یا کسی دوسرے محفلین کا پہلا کیفیت نامہ لکھیں گے نیز جن محفلین کو محفل میں آئے کچھ عرصہ بیت گیا ہو، ان کا آخری کیفیت نامہ شریک کریں گے۔
آمین!مدیحہ گیلانی نے 10 اکتوبر 2010 کو اردو محفل میں شمولیت اختیار کی۔
16 مئی 2016 کو آخری بار محفل میں آئیں۔ ان کے بارے میں ایک بری خبر بھی سننے کو ملی کہ جس کی سچائی مشکوک رہی۔
مدیحہ گیلانی کا پہلا کیفیت نامہ:
رحمتِ سیدِ لولاک پہ کامل ایمان
امتِ سیدِ لولاک سے خوف آتا ھے
ان کا آخری کیفیت نامہ:
دُور تک کوئی سِتارہ ہے، نہ کوئی جگنو..!
مرگِ اُمّید کے آثار نظر آتے ہیں
ان کا آخری کیفیت نامہ پڑھ کے ان کے بارے میں آخری خبر ضرور ذہن میں آتی ہے اور بہت بے چینی محسوس ہوتی ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ انھیں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
میرا خیال یہی ہے کہ ایک سال بیت گیا ہو۔کچھ عرصہ ، کتنا عرصہ؟ ایک سال؟!
اس بندے کا کوئی اشتہار لگواؤ بھائی لوگوفرقان احمد
تاریخ رکنیت:4 مارچ 2013
پہلا کیفیت نامہ:4 مارچ 2013
اردو محفل پسند آ گئی ہے۔
آخری کیفیت نامہ:4 مارچ 2020
یُوں دیکھتی ہے گمشُدہ لمحوں کے موڑ سے
اِس زندگی سے جیسے کوئی واسطہ نہ تھا
میرا بھی یہی خیال تھا ورنہ تو اکثر محفلین دو تین ماہ تک تو غائب ہو ہی جاتے ہیں ۔میرا خیال یہی ہے کہ ایک سال بیت گیا ہو۔
آپ کی کیا رائے ہے؟