پہلا لاہور جشنِ ادب

عاطف بٹ

محفلین
پہلا دو روزہ ’لاہور جشنِ ادب‘ 23 اور 24 فروری کو الحمراء آرٹس سنٹر میں ہورہا ہے۔ جشنِ ادب میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے خواتین دانشور، شعراء اور مصنفین خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔ ان خواتین میں امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی نژاد مصنفہ بپسی سدھوا، مشہور فرانسیسی مصنفہ کنیز مراد، آسٹریلوی مصنفہ لِبی اوون ایڈمنڈز اور فلسطینی نژاد برطانوی ناول نگار سلمیٰ دباغ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، ’مینڈا سائیں (My Feudal Lord)‘ کی مصنفہ تہمینہ درانی بھی جشنِ ادب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔
پاکستانی نژاد برطانوی ناول نگار ندیم اسلم، پاکستانی نژاد برطانوی مصنف طارق علی، پاکستانی نژاد امریکی افسانہ نگار و مصنف دانیال معین الدین اور پاکستانی نژاد کینیڈین مصنف و مترجم مشرف علی فاروقی بھی جشنِ ادب کے لئے بیرون ملک سے تشریف لانے والے مہمانوں میں شامل ہوں گے۔ بھارت سے ایلا ارون اور اُروشی بٹالیا اور برطانیہ سے ولیم ڈالرمپل کو بھی جشنِ ادب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے۔ انتظار حسین، زہرا نگاہ، محمد حنیف، محسن حامد، عائشہ جلال اور احمد راشد سمیت کئی دیگر نامور مصنفین، شعراء، ناقدین اور دانشور بھی لاہور جشنِ ادب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کئی کتابوں کی تقاریبِ رونمائی بھی ہوں گی۔
17728_461184223935649_1028995782_n.jpg

ربط 1 ، ربط 2 ، ربط 3
 
یوسف-2

محفلین
زبردست۔ اوکسفرڈ پریس والوں نے بڑا اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ایسی تقریبات ہر بڑے شہر میں شروع کرکے۔ شائقین علم و ادب کے لئے ایک اچھا موقع ہے، ایک ہی جگہ اتنے بڑے بڑے ادیوں سے ملنے کا اور ان کی گفتگو سننے کا
 
بالکل ٹھیک کہا یوسف بھائی مگر صرف کراچی والے جشنِ ادب کا اہتمام آکسفرڈ پریس کررہا ہے۔ لاہور جشنِ ادب کا اہتمام ڈان، وطین اور کچھ اور ادارے مل کررہے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
بالکل ٹھیک کہا یوسف بھائی مگر صرف کراچی والے جشنِ ادب کا اہتمام آکسفرڈ پریس کررہا ہے۔ لاہور جشنِ ادب کا اہتمام ڈان، وطین اور کچھ اور ادارے مل کررہے ہیں۔
تصحیح کا شکریہ بھائی! جو ادارے بھی یہ کام کر رہے ہیں، وہ سب کے سب قابل تحسین ہیں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
پاکستانی نژاد کینیڈین مصنف و مترجم مشرف علی فاروقی بھی جشنِ ادب کے لئے بیرون ملک سے تشریف لانے والے مہمانوں میں شامل ہوں گے۔

میں مشرف علی فارقی کو اب تک بھارتی نژاد سمجھتا رہا۔ کیا کوئی صاحب اس کی تائید یا تردید کرنا پسند کریں گے؟

جناب الف عین راشد اشرف افضل حسین خلیل الرحمن التباس
 
فلک شیر

محفلین
میں مشرف علی فارقی کو اب تک بھارتی نژاد سمجھتا رہا۔ کیا کوئی صاحب اس کی تائید یا تردید کرنا پسند کریں گے؟

جناب الف عین راشد اشرف افضل حسین خلیل الرحمن التباس
اصغر صاحب! یہ پاکستانی ہی ہیں............وہ بھارت والے شمس الرحمان فاروقی صاحب ہیں شاید............
ایک اور صاحب بھی ہیں مشرف عالم ذوقی ہیں.........اغلباً یہ بھی بھارت سے ہیں.......
 
تلمیذ

لائبریرین
اصغر صاحب! یہ پاکستانی ہی ہیں............وہ بھارت والے شمس الرحمان فاروقی صاحب ہیں شاید............
ایک اور صاحب بھی ہیں مشرف عالم ذوقی ہیں.........اغلباً یہ بھی بھارت سے ہیں.......

معلومات کے لئے شکریہ، چیمہ صاحب۔ یہ مشرف عالم ذوقی ہی ہوں گے، جنہوں نے طلسم ہوشربا کا ترجمہ کیا ہے۔
 
Top