پہلا ٹیسٹ میچ :پاکستان بمقابلہ افریقہ

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی ٹیم 253 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے 7.2 اوور میں 16 اسکور دے کر 4 وکٹیں لیں۔
عمر گل نے 19 اوور میں 56 اسکور دے کر 2 وکٹیں لیں۔
جنید خان نے 18 اوور میں 33 اسکور دے کر 2 وکٹیں لیں۔
راحت علی نے 14 اوور میں 56 اسکور دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکا۔
سعید اجمل نے 23 اوور کیے اور 68 اسکور دیے۔ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکا۔
یونس خان نے 4 اوور میں 16 اسکور دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

اسکور بنانے میں سمتھ 24، پیٹرسن 20، آملہ 37، کیلیس 50، Villiers 31, Plesis 41, Elgar 27 اور Steyn 12 نمایاں رہے۔

پاکستانی ٹیم کو صرف دو اوور کھیلنے کا وقت ملا۔ جس میں محمد حفیظ نے 6 اسکور بنائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پکی پکی اننگ ڈیفیٹ ہے۔۔
معذرت افلاطون، اصل میں یہ انیس بھائی کا مراسلہ تھا۔ نجانے مجھے کیوں غلطی لگ گئی۔ ایکبار پھر معذرت۔

انیس بھائی رہتے تو کراچی میں ہیں لیکن لگتا ہے پشوری علاقے میں رہتے ہوں گے۔
 

Wasiq Khan

محفلین
جوہانسبرگ … جوہانسبرگ ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنائے جبکہ میزبان جنوبی افریقا 253 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگیا۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز اسمتھ اور پیٹرسن نے پہلی وکٹ کیلئے 46 رنز بنائے، پھر وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا، ہاشم آملہ اور یاک کیلس نے ساوٴتھ افریقا کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور اسکور 125 تک پہنچایا۔ کیلس 50 اور آملہ 37 رنز بناکر آوٴٹ ہو گئے، 135 پر 4 وکٹ گرنے کے بعد ڈی ویلیئرز اور ڈو پلیسس نے کمانڈ سنبھالی۔ پلیسس 41 اور ڈی ویلیئرز 31 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ ان کے بعد تو جنوبی افریقا کا کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 253 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ نے صرف 16 رنز کے بدلے 4 وکٹیں حاصل کیں، عمر گل اور جنید خان نے 2 ،2 جبکہ یونس خان نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنالئے تھے۔ محمد حفیظ 6 اور ناصر جمشید بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
 

Wasiq Khan

محفلین
جوہانسبرگ … پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلی اننگز میں 253 رنز پر آل آوٴٹ کردیا، محمد حفیظ نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف 253 رنز پر آل آوٴٹ ہوگیا، جیک کیلس 50 ، ڈو پلیسی 41، ہاشم آملا 37 اور اے بی ڈی ویلیئرز 31 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ عمر گل اور جنید خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
 
Top