پہلی بار:::خوشگوار زندگی کا اصول:::

خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز
===================
ایک جوڑے نے جب اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منائی تو ایک صحافی
ان کا انٹرویو لینے پہنچا.
وہ جوڑا اپنی بہترین اور سُكھی
ازدواجی زندگی کے لئے مشہور تھا
ان دونوں میاں بیوی کے درمیان انکی 25 سالہ ازدواجی زندگی میں کسی چھوٹی سی بات پر بھی تکرار نہیں ہوئی تھی.
لوگ ان کی اس محبت سے بھر پور ازدواجی زندگی کا راز جاننے کے لیے بے چین تھے .....
شوہر نے بتایا:
ہماری شادی کے فورًا بعد ہم ہنی مون منانے ایک پر فضاء پہاڑی علاقہ میں گئے. وہاں ہم لوگوں نےگھوڑ سواری کاپروگرام بنایا
میرا گھوڑا بالکل ٹھیک تھا
لیکن میری بیوی کا گھوڑا تھوڑا نخرے والا تھا.
اس نے دوڑتے دوڑتے اچانک میری بیوی کو گرا دیا.
میری بیوی اٹھی اور گھوڑے کی پیٹھ پر بڑے پیار سے ہاتھ پھیر کر کہا:
"یہ پہلی بار ہے"،
اور پھر اس پر سوار
ہو گئی. تھوڑے دور چلنے کے بعد گھوڑے نے پھر اسےگرا دیا. بیوی نے گھوڑے سے پھر کہا:
"یہ دوسری بار ہے "،
اور پھر اس پر سوار ہو گئی.
لیکن تھوڑی دور جا کر گھوڑے نے پھر اسے گرا دیا.
اس بار میری بیوی نے کچھ نہیں کہا.
خاموشی اپنا پرس کھولا،
پستول نکالی اور گھوڑے کو گولی مار دی.
مجھے یہ دیکھ کر کافی غصہ آیا اور میں بلند آواز سے بیوی پر چللایا: "یہ تم نے کیا کیا، پاگل ہو گئی ہو؟"
بیوی نے میری طرف دیکھا اور کہا:
"یہ پہلی بار ہے"
بس وہ دن ہے اور آج کا دن ہماری زندگی خوشی اور امن سے گزر رہی ہے.
 
ابھی تو دو باریاں بھی باقی ہیں
 
فاخر رضا

محفلین
دونوں گونگے ہوں تب بھی اچھا رہتا ہے. اس کے علاوہ ہمارے ایک دوست کے بقول اگر ایک صابر ہو اور دوسرا شاکر تب بھی زندگی اچھی گزر جاتی ہے. ویسے میں اس بات کا قائل ہوں کہ چھوٹی موٹی نوک جھونک کا اپنا ہی ایک حسن ہے.
 
سر مندرجہ بالا صورتحال کے تحت۔۔۔ نوک سے بات جھوک تک پہنچنے سے پہلے بندہ جھول جائے گا۔
 
Top