ابن سعید
خادم
عمدہ کیٹرنگ اور آن بورڈ وائی فائی کی سہولت سے لیس یہ سواری در اصل اولیویا نام کی بس سروس ہے جو ہندوستان کے کئی شہروں کو جوڑتی ہے۔
واہ بہت خوب۔ پھر اس بس سروس کا کرایہ تو جہازوں کے کرایہ جتنا ہوگا۔ ایک آدھ بس پاکستان کی طرف بھی روانہ کردیں ۔ شاید انہیں دیکھ کر ہی ہمارے ٹرانسپورٹرز کو کچھ خیال آجائے
آگرہ اور دہلی کا فاصلہ کتنا ہے؟جی نہیں! سہولیات کے مقابلے کرایہ کافی معقول ہے۔ غالباً آگرہ اور دہلی کا راؤنڈ ٹرپ کرایہ 1200 ہندوستانی روپے کے آس پاس کچھ ہے۔ دہلی و آگرہ کے زائرین کے لیے یہ بے حد عمدہ انتخاب ہو سکتا ہے۔
آگرہ اور دہلی کا فاصلہ کتنا ہے؟
میں ڈائیوو کی بس میں پشاور سے گوجرانوالہ جاتا ہوں
یکطرفہ کرایہ 1180 روپے ہے فاصلہ تقریباَ 500 کلومیٹر ہو گا
پھر بھی سہولتوں کے مقابلے میں مہنگا نہیں ہےآگرہ اور دہلی کا فاصلہ تقریباً 205 کلو میٹر ہے۔
اور 1200 انڈین روپے تقریباً 2000 پاکستانی روپے بنتے ہیں اور یہ دو طرفہ کے ہیں۔ مطلب یکطرفہ کرایہ 1000 روپے۔