محترم اصلاح تو نہیں کچھ گذارشات پیش کرتا ہوں جو کچھ اساتذہ سے سنا ہے۔
حبس کا درست تلفظ "فاع" ہوتا ہے۔
پیاس کو بھی "فاع" ہی باندھا جاتا ہے۔
یہ مصرعہ شاید بحر سے خارج ہے "حبس بے تحاشہ ہے اور گرم ہے فضا"
ویسے آپ کے الفاظ سے ساتھ تھوڑی سی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی ہے امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے۔
انھیںؓ یاد کرنے کا ذریعہ ہے کربلا
ہمارے لیے احساسِں گریہ ہے کربلا
ہوئی خشک ہونٹوں کی نمی حبس کے سبب
اسی پیاس کے عالم میں دریا ہے کربلا