خواجہ غلام فرید پیا عشق اساڈی آن سنگت

غدیر زھرا

لائبریرین
پیا عشق اساڈی آن سنگت
گئی شد مد زیر زبر دی بہت

عشق سے ہماری اس طرح دوستی ہوئی کہ باقی سب پڑھا لکھا بھول گیا۔

سب وسرے علم علوم اساں
کل بھل گئے رسم رسوم اساں
ہے باقی درد دی دھوم اساں
بئی برہوں یاد رہیو سے گت

تمام علوم و فنون بھول گئے، رسم و رواج یاد نہ رہےصرف درد و سوز کی لذت یاد رہی اور نغمۂ محبت یاد رہا

انہاں جھوٹیاں غیراں ویریاں توں
انہاں کوڑیاں کھیڑیاں بھیڑیاں توں
انہاں کوجھیاں گیڑیاں پیڑیاں توں
ہر ویلھے یار گھنم ڈت پت

میرا محبوب ہر وقت میرے بد باطن،منفی مزاج اور فتنہ پرداز مخالفین سے میری صفائی لیتا رہتا ہے۔

کر صبر تے شکر شکایت تے
رکھ آس امید عنایت تے
پے فخر دی فقر ولایت تے
ڈینہہ راتیں دلڑی ڈیوم مت

شکایت نہ کرو،صبر شکر کر ،اس کی عنایتوں پر نظر رکھ ،اور اپنے مرشد حضر ت فخر جہان کے فقر و ولایت کو سامنے رکھ دن رات میرا دل مجھے یہی تلقین کر تا رہتا ہے۔

مٹھی گلڑیں شہر وکھوہیں دی
تتی ملک ملامت ڈوہیں دی
سنجی روہی راوے روہیں دی
ڈتی خلعت یار بروچل جت

مجھے شہر بھر میں لگائی جانے والی تہمتوں نے اور ملامتوں نے برباد کر دیا مجھے میرے شتر بان محبوب نے صرف روہی کے ویرانے عطا کیے ہیں۔

نت کھانواں ڈکھڑیں توں مک لت
ہاں آکھن ! نیڑا لیسیں وت
کڈیں ووئے توئے تے کڈیں ہا ہت
ڈے در کے خوب نپیڑن ست

میں ہمیشہ دکھ درد کی زد میں ہوں، وہ مجھ سے پوچھتے ہیں عشق کرو گے، کبھی وہ میرے ساتھ تلخی سے پیش آتے ہیں
اور کبھی آزما ئشوں میں مبتلا کر کے میرا خون نچوڑ لیتے ہیں۔

سٹ کلہڑی یار فرید گیا
ایہو حال نمانی نال تھیا
فریاد کراں کر یاد پیا
ہتھ مل مل بیٹھی روواں رت

مجھے اکیلا چھو ڑ ’’ فرید ‘‘ میرا دوست چلا گیا اب تو میرا یہ حال ہے کہ اسے یاد کر کر کے فریاد کرتی ہوں اور ہاتھ مل مل کے خون کے آنسو بہاتی ہوں۔

(خواجہ غلام فرید)​
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
مفہوم کے بجائے لفظی ترجمہ لکھا جاتا تو بہتر تھا اگر ضروری محسوس ہوتا تو مفہوم بریکٹ کے اندر لکھا جا سکتا تھا
گئی شُد مُد زیر زبر دی بہت
یہاں لگتا ہے شُد مُد کی جگہ شَد مَد ہوگا۔آگے بہت لکھا ہے اس کا کیا معنیٰ ہے؟
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
مفہوم کے بجائے لفظی ترجمہ لکھا جاتا تو بہتر تھا اگر ضروری محسوس ہوتا تو بریکٹ کے اندر لکھا جا سکتا تھا

یہاں لگتا ہے شُد مُد کی جگہ شَد مَد ہوگا۔آگے بہت لکھا ہے اس کا کیا معنیٰ ہے؟
شُد مُد ہی ہے مطلب سدھ بدھ

موبائل سے ٹائپ کرتے ہوئے اکثر 'ہ' اور 'ھ' کا فرق واضح نہیں ہو پاتا، یہ لفظ 'بہت' ہے
ابو ہاشم سر آپ کی بات بجا ہے یہاں شَد مَد ہی ہونا چاہیئے یہ میری غلطی ہے کہ چوہدری صاحب کی طرح میں بھی اسے سدھ بدھ والے معنوں میں لے رہی تھی..اور جہاں تک لفظی ترجمے کی بات ہے تو سرائیکی میری زبان نہیں اگر یہ کلام پنجابی میں ہوتا تو میں ضرور کوشش کرتی :)
یہ ترجمہ جہاں سے لیا گیا ہے میں اس کا ربط آپ کو دیتی ہوں آپ وہاں سے ان کا تمام کلام ترجمے کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں :)
دیوانِ فرید
 
بہت شکریہ
بس اندازہ لگایا تھا کہ زیر زبر کے ساتھ شَد مَد ہی ہو سکتی ہے ۔
اوپر بہت کو بھی درست کر کے 'بہت' کر دیجیے گا۔
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
پیا عشق اساڈی آن سنگت
گئی شد مد زیر زبر دی بہت
یہاں لگتا ہے شُد مُد کی جگہ شَد مَد ہوگا۔آگے بہت لکھا ہے اس کا کیا معنیٰ ہے؟
موبائل سے ٹائپ کرتے ہوئے اکثر 'ہ' اور 'ھ' کا فرق واضح نہیں ہو پاتا، یہ لفظ 'بہت' ہے
اوپر بہت کو بھی درست کر کے 'بہت' کر دیجیے گا۔
پتا نہیں کیوں بہت (بھ+ت) نہیں لکھا جا رہا arifkarim
 
Top