پیروڈی: آگیا تھا وہ خوش خصال پسند

عاطف ملک

محفلین
خوب پیروڈی ہے ڈاکٹر صاحب، بہت خوب۔ :)
بہت نوازش جناب وارث صاحب،
محض آپ کی شفقت ہے ورنہ ہم کس قابل:)

اور اس بہتی گنگا میں ہم بھی ہاتھ دھو لیں

چار ہی شادیوں کا ہے مجھے شوق
سینہ تانے میں ہوں حلال پسند :)
لاجواب۔۔۔۔۔۔
ہم تو تائب ہوئے ہیں چار سے اب
کیونکہ ہم کو ہے اپنی کھال پسند(n)
یاد رکھیے گا ہم نے آپ نے آپ سے کچھ سال بعد پوچھنا ہے کہ شوق برقرار ہے کہ نہیں۔
متفق
بہت عمدہ پیروڈی ہے عاطف بھائی!
بہت محبت ہے آپ کی
کیا بات ہے عاطف بھائی!
ہم کو بھنگڑا پسند، دھمال پسند
معاف کیجیے گا 'پسند' کا دال میرے خیال میں تقطیع میں آئے گا۔ یہاں کچھ گڑبڑ سی محسوس ہو رہی ہے۔ اصلاح سخن میں نہ ہونے کے باوجود بھی یہ لکھ رہا ہوں۔
بہت شکریہ عظیم بھائی، استادِ محترم الف عین کے ایک قول کو ذہن میںرکھتے ہوئے کہ مزاح میں تھوڑا بہت گزارا بھی چل جاتا ہے، گزارہ چلا لیتا ہوں۔
ویسے متبادل
ہم کو بھنگڑا، خٹک، دھمال پسند
کیا جا سکتا ہے؟
محفل میں کوئی خٹک ہے، تو اس سے معذرت کیونکہ ہم اس کے متعلق بات نہیں کر رہے:unsure:
واہ، مزے کی پیروڈی ہے محمداحمد کو بھی
آ ہی جائے گا یہ خیال پسند
حلال کا قافیہ خوب حلال کیا ہے عاطف ملک اور محمد وارث نے
بہت بہت نوازش استادِ محترم:)

ودھیا ڈاکٹر صاحب۔ پڑھ کر سواد آ گیا۔ :)
شکریہ چوہدری صاحب:)
واہ بہت خوب -بڑیا پیروڈی -

آخری شعر سمجھ نہ سکا خصو صاً پہلا مصرع اور پسند کے وزن کی بات تو عظیم صاحب نے کر دی -
آخری شعر تو سادہ ہے،
عینؔ کی خواہش وصل نہیں، ہمیں تو بس اس کا خیال ہی پسند ہے:confused:
پسندیدگی کیلیے ممنون ہوں:bashful:

ایک بات تو فرمائیے ،کہاں تو ابتدا ئے غزل میں مسڈ کال اور عدم التفات کی شکایت،یہ ایک دم سے بے بی کہاں سے آگیا ؟
آپ نے "میلا شونو مونو میلا بے بی" والی وارداتیں کی نہ بھی ہوں تو دیکھی سنی تو ہوں گی:sneaky:
بہت خوب عاطف بھائی!

کیا کہنے! :)
بہت شکریہ احمد بھائی، بس ہلکا پھلکا مذاق برداشت کر لیا کریں،ویسے آپ کی محبت ہے کہ آپ نے نہ صرف برداشت کیا بلکہ تعریف بھی کی۔
ورنہ میری شاعری کی پیروڈی کوئی کر کے تو دکھائے:p
مزیدار پیروڈی۔
بہت محنت سے اتنی خوبصورت پیروڈی پیش کی ہے۔
شاباش!:)
بہت شکریہ آپا۔
دعاؤں میں یاد رکھا کریں:)
واہ واہ!! بہت پُرلطف پیروڈی کی ہے۔ بہت سی داد آپ کے لیے۔ :)

سب سے ہی بے سبب الجھتی ہے
جانِ جاں میری اشتعال پسند
:heehee:
شکریہ، نوازش، مہربانی:)
 
Top